ETV Bharat / city

دہلی: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دس ہزار سے تجاوز - ہلاک

دہلی میں کورونا وائرس کا قہر جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں قریب تین سو نئے مثبت معاملات کے سامنے آنے کے بعد اس وبائی مرض سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد دس ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔

دہلی: کورونا وائرس متاثرین کی تعداد دس ہزار سے تجاوز

author img

By

Published : May 19, 2020, 1:53 PM IST

دارالحکومت دہلی میں پچھلے 24 گھنٹوں میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 299 نئے مثبت معاملے سامنے آنے سے متاثرہ افراد کی تعداد دس ہزار کے پار ہوگئی اور ہلاک شدگان کی تعداد 160 پہنچ گئی۔

دہلی کی وزارت صحت کی جانب سے پیر کو دی گئی اطلاع کے مطابق 299 نئے معاملوں کے ساتھ ہی کورونا وائرس متاثرین کی تعداد 10,054پہنچ چکی ہے۔

ملک میں کورونا انفیکشن کے معاملے میں دہلی چوتھے نمبر پر ہے۔ فی الحال وائرس کے فعال معاملے 5409 ہیں، جبکہ 4485 افراد اس وبائی مرض سے ٹھیک ہو چکے ہیں۔

دہلی میں متاثرین میں سب سے زیادہ تعداد 50 سال سے کم عمر کے افراد کی ہے اب تک 7056 افراد متاثر اور 33 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جبکہ 50 سے 59 سال کی عمر کے مریض 1544اور ہلاک شدگان 45 ہیں۔

سب سے کم متاثرین 60 سال سے اوپر کی عمر کے افراد 1454 ہے اور ہلاک شدگان میں سب سے زیادہ 82ہیں۔

متاثرین میں ہلاک شدگان کی فیصد بڑھکر 1.59 فیصد ہوگئی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.