نئی دہلی میونسپل کونسل ’این ڈی ایم سی‘ نے کسی بھی طرح کے ملازموں ’مسقل، عارضی، آر ایم آر، ٹی ایم آر، آؤٹ سورسنگ مزدور وغیرہ‘ کی کورونا سے متاثر ہونے کی وجہ سے موت کے معاملے میں 15 لاکھ روپے معاوضہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
میونسپل کونسل کے محکمہ فلاح وبہبود کی جانب سے جاری حکم کے مطابق یہ معاوضہ اس کے جاری ہونے کی تاریخ سے تین مہینے کی مدت کے لیے سبھی معاملوں میں اہل ہوں گے۔
یہ ایک عارضی طریقہ ہے اور اس کے لیے میونسپل کونسل میں تقرری کے پیمانے کو پورا کرنے کے لیے کوئی عمر کی قید نہیں ہے۔
متوفی کے قانونی وارث کو ہی پندرہ لاکھ روپے کی ادائیگی کی جائے گی، یہ میونسپل کونسل میں ڈیوٹی پر کام نہیں کررہے ملازموں کو کوور نہیں کرے گا۔