نیشنل یونین آف جرنلسٹس، انڈيا (این یو جے) اور دہلی جرنلسٹس ایسوسی ایشن (ڈی جے اے) نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دینک بھاسکر کے صحافی آنجہانی ترون سیسودیا کے اہل خانہ کو ایک کروڑ روپے کی امداد فراہم کریں، اس کے ساتھ ہی ان کی اہلیہ مونیکا سریواستو کو بھی ملازمت دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
این یو جے کے صدر راس بہاری، ڈی جے اے کے صدر راکیش تھپلیال اور جنرل سکریٹری کے پی ملک نے وزیر اعظم نریندر مودی کو بھیجے گئے خط میں کہا ہے کہ ترون سیسودیا کو کورونا وائرس سے متاثر ہونے کے بعد علاج کے لیے نئی دہلی کے انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (ایمس) میں داخل کرایا گیا تھا جہاں پر اسرار حالات میں ترون سیسودیا کی موت ہونے سے میڈیا برادری کافی رنجیدہ ہے۔
این یو جے اور ڈی جے اے نے وزیر اعظم سے ترون سیسویا کی موت کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
مسٹر راس بہاری، راکیش تھپلیال اور کے پی ملک نے کہا ہے کہ عدالتی تحقیقات کے بغیر ترون سیسودیا کی موت کا سچ سامنے نہيں آسکتا، اس لیے اس کی عدالتی انکوائری لازمی کروائی جائے۔