راجیہ سبھا سکریٹریٹ کے ذرائع نے یہاں بتایا کہ اس اجلاس میں ایوان کی تمام سیاسی پارٹیوں اور گروپوں کو مدعو کیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ اجلاس نائب صدر کی رہائش گاہ پر منعقد ہوگا۔ اجلاس میں شرکت کے لئے ابھی تک مختلف سیاسی پارٹیوں کے 40 سے زائد رہنماؤں اور مرکزی وزراء رضامندی دے چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:
تیسری لہر کے امکان کو روکنے کے لئے سب کو مل کر کام کرنا ہوگا: وزیر اعظم مودی
ذرائع نے بتایا کہ اجلاس میں ایوان کا کام کاج ہموار طریقے سے چلانے پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
یو این آئی