ETV Bharat / city

مظفر پور شیلٹر ہوم کیس: قصوروار رامانج ٹھاکر کی تہاڑ جیل میں موت

author img

By

Published : Dec 9, 2020, 11:11 AM IST

مظفر پور شیلٹر ہوم کیس میں سزا یافتہ رامانج ٹھاکر کی تہاڑ جیل میں موت ہوگئی۔ گزشتہ 3 دسمبر کو جیل نمبر تین میں ان کا انتقال ہوگیا۔

muzaffarpur shelter home case convicts ramanuj thakur died in tihar jail delhi

نئی دہلی: ریاست بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم کیس میں سزا یافتہ رامانج ٹھاکر کی تہاڑ جیل میں موت ہوگئی۔ 3 دسمبر کو جیل نمبر تین میں ان کا انتقال ہوگیا۔ قصوروار رامانج ٹھاکر 70 برس کے تھے۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اس کی موت فطری ہے۔ پوسٹ مارٹم کے بعد اس کی لاش لواحقین کے حوالے کردی گئی ہے۔

ویڈیو

معلومات کے مطابق بہار کے مظفر پور شیلٹر ہوم جنسی زیادتی کیس میں 21 افراد کو عدالت نے سزا سنائی تھی۔ اس کیس میں کلیدی مجرم برجیش تھا۔ اسی کیس میں ان کے ماموں رامانج ٹھاکر کو بھی گرفتار کیا گیا تھا۔ اور انہیں سزا سنائی گئی تھی اور وہ تہاڑ جیل نمبر تین میں بند تھا۔ ان کا 3 دسمبر کو اچانک انتقال ہوگیا۔ جیل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ 70 سالہ رامانج ٹھاکر کی موت فطری ہے۔

فروی 2019 سے جیل میں تھا

رامانج ٹھاکر پر شیلٹر ہوم کی لڑکیوں کے ساتھ زیادتی کرنے سمیت سنگین الزامات عائد کیے گئے تھے۔ اس معاملے کی تحقیقات کرنے والے سی بی آئی نے رامانج کو گرفتار کیا تھا۔ انہیں 23 فروری 2019 کو تہاڑ جیل لایا گیا تھا۔ 11 فروری 2020 کو ساکیت کورٹ نے رامانج کو عمر قید اور 60 ہزار روپے جرمانے کی سزا سنائی۔ سمستی پور کا رہائشی رمانج ٹھاکر مظفر پور میں سمستی پور شلیٹر ہوم اور این جی او کے کام کی نگرانی کرتا تھا۔ اس دوران اس نے گھناؤنا جرم کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.