ETV Bharat / city

’آرایس ایس کے امن ایجنڈہ پرمشاورت کو بھروسہ نہیں’

author img

By

Published : Nov 8, 2019, 9:28 PM IST

Updated : Nov 8, 2019, 11:45 PM IST

بابری-ایودھیا پر فیصلے کے تعلق سے آر ایس ایس کی مسلم رہنماؤں کے ساتھ اجلاس پر مسلم جماعتوں کی امبریلا تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت آر ایس ایس کی سرگرمیوں کو دوہرا کھیل قرار دے رہی ہے۔

آ ل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے ای ٹی وی بھارت سے خوصی انٹرویو

آ ل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی انٹرویو میں آر ایس ایس پر دھوکہ بازی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ ایک طرف سنگھ کے لوگ امن کی بات کر رہے ہیں تو دوسری طرف فیصلہ آنے کے بعد دیوالی اور جشن منانے کے پیغامات بھی نشر کر رہے ہیں اس دوہرے رویہ کو کیا کہا جائے، آر ایس ایس ہی ملک کے امن کے لیے خطرہ ہے۔

آ ل انڈیا مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد کی ای ٹی وی بھارت سے خصوصی انٹرویو
نوید حامد نے مزید کہا کہ ’وہ لوگ کہہ رہے ہیں کہ جنوری 2020 سے رام مندر کی تعمیر شروع ہوجائے گی، انہیں یہ خبر کس نے دی؟ کیا عدالت عظمی سے یہ خبر لیک ہوئی؟ اگر ایسا ہے تو یہ عدلیہ کی تاریخ میں سب سے شرمناک واقعہ ہے، چیف جسٹس کو اس کا نوٹس لینا چاہئے‘۔ایک سوال کے جواب میں نوید حامد نے کہا کہ میں ان سے کیوں بات کروں؟ کون ہیں یہ لوگ ؟ اگر بات ہونی ہوگی تو بابری پر فیصلہ آنے کے بعد بات ہوگی۔مسلم جماعتوں کے نمائندوں کی آرایس ایس کے رہنماؤں سے ملاقاتوں کو سرکار ی ایجنڈہ کا حصہ بتاتے ہوئے نوید حامد نے کہا ’اگر امن کی اتنی ہی فکر ہے تو وہ لوگ اپنے لوگوں کو اپیل کریں اور ان اپیلوں میں مسلم نمائندوں کو بلائیں۔‘

Intro:آر ایس ایس کے امن "ایجنڈہ" پر مشاورت کو بھروسہ نہیں؟

بابری- ایودھیا پر فیصلہ کے تعلق سے آر ایس ایس کی مسلم قیادت کے ساتھ میٹنگوں سے مسلم جماعتوں کی امبریلا تنظیم آل انڈیا مسلم مجلس مشاورت نے نہ صرف دوری بنائے رکھی بلکہ اب مشاورت آر ایس ایس کی سرگرمیوں کو "دوہرا کھیل" قرار دیرہی ہے۔

مسلم مجلس مشاورت کے صدر نوید حامد نے ای ٹی وی بھارت سے EXCLUSIVE انٹرویو میں آر ایس ایس پر دھوکہ بازی کا الزام لگایا اور کہا کہ ایک طرف سنگھ کے لوگ امن کی بات کر رہے ہیں، دوسری طرف فیصلہ آنے کے بعد درون خانہ دیوالی اور جشن منانے کے پیغامات نشر کر رہی ہے، اس دوہرے رویہ کو کیا کہا جائے، آر ایس ایس ہی ملک کے امن کے لئے خطرہ ہے۔"

نوید حامد نے مزید کہا کہ "وہ لوگ (سنگھ کی طرف اشارہ) کہہ رہے ہیں کہ جنوری 2020 سے رام مندر کی تعمیر شروع ہوجائے گی، انہیں یہ خبر کس نے دی؟ کیا عدالت عظمی سے یہ خبر لیک ہوئی؟ اگر ایسا ہے تو یہ عدلیہ کی تاریخ میں سب سے شرمناک واقعہ ہے، چیف جسٹس کو اس کا نوٹس لینا چاہئے۔"

ایک سوال کے جواب میں نوید حامد نے کہا کہ میں ان سے کیوں بات کروں؟ کون ہیں یہ لوگ ؟ اگر بات ہونی ہوگی تو بابری پر فیصلہ آنے کے بعد بات ہوگی۔"

مسلم جماعتوں کے نمائندوں کی آرایس ایس کے لیڈروں سے ملاقاتوں کو سرکار ی ایجنڈہ کا حصہ بتاتے ہوئے نوید حامد نے کہا "اگر امن کی اتنی ہی فکر ہے تو وہ لوگ اپنے لوگوں کو اپیل کریں اور ان اپیلوں میں مسلم نمائندوں کو بلائیں۔"

Body:@

Conclusion:
Last Updated : Nov 8, 2019, 11:45 PM IST

For All Latest Updates

TAGGED:

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.