ETV Bharat / city

گورو گوبند سنگھ کے صاحب زادوں کی شہادت کا دن ’بچوں کے دن‘ کے طور پر منایا جائے: منوج تیواری - گرو گوبند سنگھ کے صاحب زادوں کی شہادت کے دن

بھارتیہ جنتا پارٹی ’بی جے پی‘ کے دہلی صدر منوج تیواری نے وزیراعظم نریندر مودی سے سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے صاحب زادوں کی شہادت کے دن کو ’بچوں کے دن‘ کے طور پر منائے جانے کی درخواست کی ہے۔

Mr Manoj Tiwari
بی جے پی‘ کے دہلی صدر منوج تیواری
author img

By

Published : Dec 26, 2019, 7:10 PM IST

مسٹر منوج تیواری نے وزیراعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر کہا ہے کہ 14 نومبر پنڈت جواہر لال نہرو کی سالگرہ کو ملک میں ’بچوں کے دن‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔

یہ روایت 1956 سے ہی چل رہی ہے اور اس کے پیچھے یہ تصور رہا ہے کہ مسٹر نہرو بچوں سے بہت پیار کرتے تھے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہےکہ ملک میں بچوں نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں اور ان میں سے بہترین قربانی سکھوں کے دسویں اور آخری گرو گوبند سنگھ کے چھوٹے بیٹے زورآور سنگھ اور فتح سنگھ نے دی ہے جنہوں نے سرحد ہند پنجاب میں 1705 عیسوی میں پوس کے مہینے میں سخت سردی میں فتح گڑھ صاحب کے ٹھنڈے برج پر ہمت دکھاتے ہوئے مذہب کے دفاع کے لیے اپنی شہادت پیش کی تھی۔

ریاستی صدر نے کہا کہ ’میرا ماننا ہے کہ ان بہادر بچوں کی شہادت کی یاد میں ان کے قربانی کے دن کو اگر ’بچوں کے دن‘ کے طور پر منایا جائے تو یہ ملک کے سبھی بچوں کے لیے تحریک کے منبع کے طور پر کام کرے گا۔

بچوں میں فخر کے جذبات پیدا ہوںگے اور ان کی ہمت میں اضافہ ہوگا۔

میری درخواست ہے کہ بہادر بچوں کی قربانی اور ہمت کو نظر میں رکھتے ہوئے ان کی شہادت کے دن کو ہر برس ’بچوں کے دن‘ کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا جائے۔‘

Intro:Body:

NationalPosted at: Dec 26 2019 6:04PM

گورو گوبند سنگھ کے صاحب زادوں کی شہادت کا دن ’بچوں کے دن‘کے طور پر منایا جائے: منوج تیواری

نئی دہلی، 26 دسمبر (یو این آئی)بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہلی پردیش کے صدر منوج تیواری نے وزیراعظم نریندر مودی سے سکھوں کے دسویں گرو گوبند سنگھ کے صاحب زادوں کی شہادت کے دن کو ’بچوں کے دن‘ کے طور پر منائے جانے کی درخواست کی ہے۔

مسٹر منوج تیواری نےمسٹر مودی کو جمعرات کو خط لکھ کر کہا ہے کہ 14 نومبر پنڈت جواہر لال نہرو کی سالگرہ کو ملک میں ’بچوں کے دن‘ کے طور پر منایا جاتا ہے۔ یہ روایت 1956 سے ہی چل رہی ہے اور اس کےپیچھے یہ تصور رہا ہے کہ مسٹر نہرو بچوں سے بہت پیار کرتے تھے۔

انہوں نے خط میں لکھا ہےکہ ملک میں بچوں نے بھی بہت قربانیاں دی ہیں اور ان میں سے بہترین قربانی سکھوں کے دسویں اور آخری گرو گوبند سنگھ کے چھوٹے بیٹے زورآور سنگھ اور فتح سنگھ نے دی ہے جنہوں نے سرحد ہند پنجاب میں 1705 عیسوی میں پوس کے مہینے میں سخت سردی میں فتح گڑھ صاحب کے ٹھنڈے برج پر ہمت دکھاتے ہوئے مذہب کے دفاع کے لئے اپنی شہادت پیش کی تھی۔

ریاستی صدر نے کہا کہ ’’میرا مانناہے کہ ان بہادر بچوں کی شہادت کی یاد میں ان کے قربانی کے دن کو اگر ’بچوںکے دن‘ کے طور پر منایا جائے تو یہ ملک کے سبھی بچوں کے لئے تحریک کے منبع کے طور پر کام کرے گا۔ بچوں میں فخر کے جذبات پیدا ہوںگے اور ان کی ہمت میں اضافہ ہوگا۔ میری درخواست ہے کہ بہادر بچوں کی قربانی اور ہمت کو نظر میں رکھتے ہوئے ان کی شہادت کے دن کو ہر سال ’بچوںکے دن‘ کے طور پر منائے جانے کا اعلان کیا جائے۔‘

یو این آئی۔ ظ ا

Conclusion:

For All Latest Updates

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.