ETV Bharat / city

ایم پی کے سب انسپکٹر کی پستول لوٹنے والا ملزم گرفتار - نوئیڈا، اترپردیش

کچھ دن قبل نوئیڈا کے سیکٹر 18 میں مدھیہ پردیش کے سب انسپکٹر راشد پرویز خان سے پستول لوٹنے کے معاملے میں پولیس نے مطلوبہ ارپت بشٹ کو گرفتار کرلیا ہے۔

MP sub-inspector's pistol looter arrested
ایم پی کے سب انسپکٹر کی پستول لوٹنے والا ملزم گرفتار
author img

By

Published : Dec 30, 2020, 2:43 AM IST

سیکٹر۔20 کوتوالی پولیس نے ارپت کو غازی آباد میں واقع اس کے گھر سے گرفتار کیا۔ مبینہ واقعے کے دن موجود کلیدی ملزم منوج تیواری کے بارے میں ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

کوتوالی انچارج راکیش کمار سنگھ کے مطابق ارپت سب انسپکٹر سے پستول لوٹ کے معاملے میں فرار تھا۔ پچھلے کئی دنوں سے ملزم گرفتاری کے خوف سے مسلسل ٹھکانے بدل رہا تھا۔ ملزم وکیل کا ذاتی معاون ہے۔ سب انسپکٹر سے پستول لوٹنے کے بعد منوج کہاں سے فرار ہوا؟ اس کی تفتیش جاری ہے۔ تفتیش میں بہت سے اہم سراغ ملے ہیں۔ ملزم کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔

ویڈیو

واضح رہے کہ سیکٹر 62 سے ایک شخص نے جبل پور پولیس میں سوریہ بھان کے خلاف دھوکہ دہی کی شکایت کی تھی ، جو سیکٹر 62 سے پونزی اسکیم چلاتا تھا۔ ایم پی سائبر سیل کی ٹیم تحقیقات کے لئے نوئیڈا آئی تھی۔ ایم پی پولیس کی ٹیم سیکٹر 18 میں سوریہ بھان کے سیز اکاؤنٹ کھولنے کے لئے پہنچی تھی۔ جہاں سوریہ بھان کے دوست منوج تیواری ، ارپت بشٹ اور دیگر بھی پہنچے اور سب انسپکٹر راشد پرویز خان کی پستول لوٹنے کے بعد فرار ہوگئے۔ شکایت پر پولیس پستول لوٹ کا مقدمہ درج کرکے کیس کی تحقیقات کر رہی تھی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.