ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات چیت کرتے ہوئے آئی او ایس کے چیئرمین ڈاکٹر منظور عالم نے علامہ حبیب الرحمن کی حیات و خدمات پر سمینار کے تعلق سے گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ' علامہ حبیب الرحمن اعظمی ان شخصیات میں سے ہیں جنہوں نے اپنے عہد میں علم پر لگے گردو غبار کو صاف کیا۔ انہوں نے اپنی حیات میں جو علم حدیث اور فروغ انسانیت کے لیے کام کیا وہ لاجواب اور بے مثال ہے۔