ETV Bharat / city

دارالحکومت دہلی میں کورونا کا قہر جاری

دارالحکومت دہلی میں ایک ہفتے میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد 8 ہزار سے زیادہ درج کی گئی۔ وہیں تین سو سے زیادہ اموات بھی درج کی گئی ہیں۔

More than 8000 cases of corona and more than 300 deaths in a week in Delhi
دارالحکومت دہلی میں کورونا کا قہر جاری
author img

By

Published : Jun 4, 2020, 10:22 PM IST

دارالحکومت دہلی میں گزشتہ ایک ہفتے سے روزانہ 24 گھنٹوں میں کورونا متاثرہ افراد کی تعداد ایک ہزار سے تجاوز کر رہی ہے جبکہ کورونا کی وجہ سے اموات کے واقعات میں بھی مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

دارالحکومت دہلی میں کورونا مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کا اندازہ اس اعداد و شمار سے لگائیں کہ یکم مئی کو متاثرین کی تعداد 3738 تھی جو کہ یکم جون کو بڑھ کر 20834 ہوگئی۔

دارالحکومت دہلی میں کورونا کا قہر جاری

دہلی حکومت کے محکمہ صحت کے مطابق 15 مئی سے 28 مئی تک دہلی میں کورونا کے 7811 کیسز سامنے آئے تھے لیکن 28 مئی سے مسلسل چار دنوں میں 24 گھنٹوں میں ایک ہزار سے زائد کورونا متاثرین سامنے آئے ہیں۔ 1106، 1163 اور 1295 جیسے اعدادوشمار مسلسل آتے رہے لیکن یکم جون کو اس نے کچھ کمی ظاہر کی اور اس دن ایک دن میں 990 اعداد و شمار ریکارڈ کیے گئے۔ لیکن جیسے ہی ملک لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے میں داخل ہوا ویسے ہی کورونا نے دہلی میں دوبارہ ریکارڈ توڑ دیا اور 2 جون کو 1298 کیسز درج کیے گئے اور 3 جون کو دہلی میں کورونا کے اعداد و شمار نے ڈیڑھ ہزار کی تعداد کو بھی عبور کرلیا۔

3جون کو دہلی میں کورونا انفیکشن کے 1513 نئے کیس رپورٹ ہوئے جو کہ ایک دن میں سب سے زیادہ تعداد میں کیسز درج کرنے کا رکارڈ تھا۔جس کی وجہ سے 28 مئی سے 3 جون تک ایک ہفتے میں متاثرہ افراد کی تعداد 8389 تک پہچتی ہے۔اس اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ایک ہفتے میں دہلی میں کورونا نے 8 ہزار سے بھی تجاوز کر گیا۔اگر ہم 3 جون کے 1513 کے اعداد و شمار کا تجزیہ کریں تو پھر یہ بھی تشویش کی ایک تصویر دکھاتی ہے کہ اس دن کے 24 گھنٹوں کے 1440 منٹس میں 1513 کیسز درج ہوئے یعنی ہر منٹ میں ایک سے زائد افراد انفکشن کا شکار ہو رہے تھے۔

وہیں اموات کے بھی اعداد و شمار میں اضافہ ہوا ہے۔ گزشتہ 7 دنوں پر نظر ڈالیں تو دہلی میں 28 مئی کو کورونا کی وجہ سے ہلاک ہونے والے لوگوں کی تعداد 316 تھی ،جو 3 جون کو بڑھ کر 606 ہوگئی یعنی ایک ہفتے میں کورونا کی وجہ سے ہونے والی اموات کا تقریبا 50 فیصد بتایا گیا ہے۔گزشتہ ایک مہینے کی بات کریں تو یکم مئی کو دہلی میں مرنے والوں کی تعداد 61 تھی جو اب 606 ہوگئی ہے۔یعنی گزشتہ 34 دنوں میں 545 افراد کی موت کورونا کی وجہ سے ہوئی۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر 90 منٹ میں دہلی کا شخص کورونا کی وجہ سے مر رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.