ETV Bharat / city

مودی حکومت کا بینکنگ نظام تباہ کرنے کا منصوبہ: کانگریس - آر بی آئی کا غلط استعمال

کانگریس نے ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کی انٹرنل ورکنگ گروپ کی سفارش کے تحت کارپوریٹ گھرانوں کو بینک کھولنے کی اجازت دینے کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے عوام کی محنت کی کمائی پر صنعت کاروں کا قبضہ ہو جائے گا۔

Modi government's plan to destroy banking system: Congress
مودی حکومت کا بینکنگ نظام تباہ کرنے کا منصوبہ: کانگریس
author img

By

Published : Nov 24, 2020, 10:42 PM IST

کانگریس کے سینیئر رہنما اور میڈیا سیل کے سربراہ رندیپ سنگھ سرجے والا نے منگل کے روز یہاں پریس کانفرنس میں کہا کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی حکومت آر بی آئی کے انٹرنل ورکنگ گروپ کی بڑے دھنہ سیٹھوں اور چنندہ صنعتکاروں کو بینک کھولنے کی اجازت دینے کی سخت مخالفت آر بی آئی کے سابق گورنر ڈاکٹر رگھورام راجن اور ڈاکٹر ورل آچاریہ نے بھی کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ کانگریس پارٹی بھی اس تجویز کی مخالفت کرتی ہے اور ایسے کسی اقدام کو مفاد عامہ کے لیے خطرناک مانتی ہے۔ بینکنگ نظام کو مٹھی بھر دھنہ سیٹھوں کو سونپ دیا گیا تو گذشتہ 50 سال سے بینکنگ نظام کو عام آدمی، کسان اور غریب تک پہنچانے کی تمام کوششیں مکمل بے کار ہو جائیں گی‘۔
کانگریس کے رہنماؤں نے کہا کہ مودی حکومت نے نوٹ بندی کے وقت بھی ریزرو بینک آف انڈیا کا غلط استعمال کیا اور اب بھی یہ حکومت ایک کٹھپتلی کی طرح آر بی آئی کا غلط استعمال کر رہی ہے اور ان کی پارٹی اس اقدام کی سخت مخالفت کرتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.