نڈا نے یہاں مرکز کی نریندرمودی حکومت میں شامل دلت برادری سے آنے والے 12 وزراء کے مبارک باد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
انہوں نے کہاکہ ’’آزادی کے بعد بہت سے دلت لیڈر بنے ہیں۔
کوئی دلت لیڈرکے نام سے مشہورہوا کوئی قبائلی رہنما کے نام سے، کوئی کسان لیڈرکے نام سے جاناگیا اورکوئی پسماندہ طبقے کے لیڈرکے نام سے جاناگیا۔
تمام لوگوں نے اپنی شبیہ کواس نام کے ساتھ جوڑتے ہوئے زندگی میں قیادت کی۔
لیکن کسانوں کے لیڈر کہلانے والے سے زیادہ کام ہمارے وزیراعظم نے کیا۔
دلت لیڈر کے طورپرجانے گئے لیڈران سے بھی زیادہ کام دلت طبقے کے لئے وزیر اعظم مودی نے کیا۔
بی جے پی صدرنے کہا کہ ہمیں انتہائی خوشی ہے کہ ہمارے کارکنان آج ملک کے صدراتی عہدے کی شان بڑھارہے ہیں۔
ہمیں بڑی خوشی کے کہ درج فہرست ذات سے تعلق رکھنے والے چار لوگ آج گورنر کے عہدے پر ہیں۔
جوپالیسیاں وزیراعظم مودی نے سب کے لئےشروع کی ہیں اس میں بھی سب سے زیادہ فائدہ درج فہرست ذات کے لوگوں کو مل رہا ہے۔ کیونکہ وہ پچھڑرہے تھے انہیں ساتھ جوڑنے کاکام وزیراعظم نے کیا۔
یواین آئی