ETV Bharat / city

منگول پوری معاملہ پر جمعیۃ علماء ہند کی جوائنٹ کمشنر سے ملاقات - منگول پوری میں باہر سے آکر کچھ عناصر

منگول پوری میں امن و امان کے قیام کو یقینی بنانے کے لیے جمعیۃ علماء ہند کے وفد نے آج دہلی پولیس جوائنٹ کمشنر آلوک کمار سے دہلی پولیس ہیڈ کوارٹر پہنچ کر ملاقات کی اور مولانا محمود مدنی جنرل سکریٹری جمعیۃ علماء ہند کا مکتوب ان کے حوالے کر کے فسادی عناصر پر قدغن لگانے کی مانگ کی۔

منگول پوری معاملے پر جمعیۃ علماء ہند کی جوائنٹ کمشنر سے ملاقات

author img

By

Published : Feb 25, 2021, 9:18 PM IST

محمود مدنی نے دہلی پولیس کمشنر اور جوائنٹ کمشنر کے نام ایک خط لکھا ہے، جس میں فرقہ پرست عناصر کے ذریعہ منگول پوری میں امن و امان میں خلل ڈالنے کی کوشش پر تشویش کا اظہار کیا ہے اور انتظامیہ کو متوجہ کیا ہے کہ وہ ایسے عناصر پر قدغن لگائے اور علاقے میں امن و امان کی بحالی کو بہر صورت یقینی بنایا جائے۔

منگول پوری معاملے پر جمعیۃ علماء ہند کی جوائنٹ کمشنر سے ملاقات
منگول پوری معاملے پر جمعیۃ علماء ہند کی جوائنٹ کمشنر سے ملاقات

جمعیت علماء ہند ہمیشہ سے فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور دونوں فریقوں کے درمیان اچھے اور خوشگوار ماحول کے لیے کوشاں رہی ہے۔ منگول پوری میں رنکو شرما کے قتل کے بعد اسے فرقہ وارانہ رنگ دینے کی مسلسل کوشش کی جا رہی ہے۔ حالانکہ خود پولیس انتظامیہ نے اسے دو لوگوں کا آپس میں ہونے والا تجارتی جھگڑا قرار دیا ہے۔

منگول پوری میں باہر سے آکر کچھ عناصر نے مسلمانوں کو دھمکانے کی کوشش کی۔ اس کی وجہ سے وہاں مسلمانوں کے ایک دفد نے میں جمعیۃ کے صدر دفتر میں مولانا محمود مدنی سے ملاقات کی اور ان کو علاقہ کی صورت حال سے واقف کرایا۔

اسی کے مد نظر آج دہلی پولس کمشنر اور جوائنٹ کمشنر کو متوجہ کرنے کے لیے جمعیت علماء ہند کے وفد نے ملاقات کی۔ جمعیۃ کے وفد سے ملاقات میں آلوک کمار نے کہا کہ' دہلی پولیس اس معاملہ پر پوری طرح سے نظر رکھے ہے اور ضروری اقدامات کیے گیے ہیں۔

مزید پڑھیں: دہلی فسادات کے ملزم کھلے عام گھوم رہے ہیں: شبنم ہاشمی

جمعیت علمائے ہند کے وفد میں مولانا حکیم الدین قاسمی سکریٹری جمعیت علماء ہند، مولانا داؤد امینی نائب صدر جمعیت علماء صوبہ دہلی، مولانا قاری عبد السمیع نائب صدر جمعیت علماء صوبہ دہلی، مولانا ضیاء اللہ قاسمی سینئر آرگنائزر جمعیت علماء ہند بھی شامل تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.