اجلاس میں ضلع انتظامیہ، پولیس، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر، ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ اور دیگر متعلقہ محکمے کے افسران نے شرکت کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین نے کہا کہ ’میں نے 18 جون کو کمیشن کے چیئرمین کا عہدہ سنبھالا جبکہ اس وقت کمیشن میں 342 مقدمات سماعت کے لیے زیرالتوا تھے جس میں محکمہ ریونیو کے 280، محکمہ پولیس 40، دیگر محکموں سے متعلقہ 22 مقدمات زیرالتوا تھے۔
انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران کمیشن میں کل 1143 درخواستیں موصول ہوئیں جن میں سے 683 مقدمات متعلقہ محکموں کو ان کی سطح پر نمٹانے کے لیے بھیجا گیا ہے۔ 460 مقدمات میں کمیشن نے رپورٹ طلب کرنے کے بعد اسے حل کرلیا۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ حکومت کی جانب سے شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب سے تعلق رکھنے والے افراد کو فراہم کی جانے والی مالی مدد مجاز حکام کی جانب سے بروقت فراہم نہیں کی جاتی، ایسی شکایات بھی کمیشن کو موصول ہوتی ہیں جن کا سنجیدگی سے نوٹس لیا گیا اور انہیں جلد حل کیا گیا، جس کے نتیجے میں دو ماہ سے بھی کم عرصے کے دوران 6 مقدمات کو نمٹاتے ہوئے 9،75،000 روپے کی مالی امداد متاثرہ خاندان کو کمیشن کی مداخلت سے فراہم کی گئی۔ اس کی وجہ سے متاثرہ اور اس کے خاندان کے افراد کو مالی فوائد ملے اور وہ بحالی کے عمل میں شامل ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں:
نوئیڈا: قومی لوک عدالت کو فروغ دینے کے لیے موبائل وین کا سہارا
اس موقع پر انہوں نے یہ بھی کہا کہ تمام متعلقہ افسران درج فہرست ذاتوں اور قبائل کے درپیش مسائل اور شکایات کے فوری تصفیے کو یقینی بنائیں تاکہ اس زمرے کے شہری حکومت کی منشا کا فائدہ حاصل کرسکیں۔ اس اہم میٹنگ میں ڈی سی پی کرائم ابھیشیک، ایڈیشنل چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر للت، ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ایس بی سنگھ، ڈسٹرکٹ ارتھ اینڈ نمبر آفیسر ہیمنت کمار اور دیگر افسران نے شرکت کی۔