ETV Bharat / city

دہلی: صفائی ملازمین کی تنخواہ پر ای ٹی وی بھارت کی رپورٹ - ایم سی ڈی ملازمیں کے واجبات کی ادائیگی

دہلی کے صفائی ملازمین ایک جانب اپنی تنخواہ کا انتظار کر رہے ہیں تو وہیں سیاسی رہنما اس معاملے پر غور و فکر کے بجائے ایک دوسرے کو اس کا ذمہ دار قرار دے رہے ہیں۔

دہلی صفائی ملازمین کی تنخواہ پر ای ٹی وی ریپورٹ

author img

By

Published : Jun 16, 2020, 5:19 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی کے صفائی ملازمین گذشتہ کئی ماہ سے تنخواہ ملنے کے انتظار میں ہیں لیکن نہ تو ایم سی ڈی کے پاس تنخواہ دینے کے لیے فنڈ ہے اور نہ ہی دہلی حکومت کے پاس پیسہ، ایسے میں صفائی ملازمین کی تنخواہ پر سیاسی چہ مہ گوئیاں زوروں پر ہیں۔

دہلی صفائی ملازمین کی تنخواہ پر ای ٹی وی ریپورٹ

ملک گیر سطح پر نافذ لاک ڈاؤن کے سبب ریاستی حکومت خسارے سے گزر رہی ہے اور مرکز سے مدد کی درخواست بھی کر چکی ہے۔

ملازمین کی تنخواہ تو دور مالی خسارے کے سبب دہلی حکومت اپنے اخراجات ہی پورے نہیں کر پا رہی ہے تو ایم سی ڈی کی مدد کس طرح سے کر سکتی ہے۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے کانگریس اور عام آدمی پارٹی کے کونسلرز سے صفائی ملازمین کی تنخواہوں سے متعلق گفتگو کی۔

تنخواہ پر بات کرنے کے بجائے دونوں رہنما ایک دوسرے کو اس کا ذمہ دار ٹہھرانے لگ گئے حالانکہ عام آدمی پارٹی کے کونسلر محمد صادق نے بتایا کہ دہلی حکومت ملازمین کی تنخواہوں کے لیے پیسہ دیتی رہتی ہے لیکن ایم سی ڈی اس پیسے کا استعمال دیگر کام میں کر لیتی ہے جس کے سبب یہ پریشانیاں پیش آئی ہیں۔

وہیں کانگریس پارٹی کے کونسلر راکیش کمار نے بتا یا کہ ' کیجریوال حکومت ایم سی ڈی ملازمین کے واجبات کی ادا ئیگی میں ہمیشہ ٹال مٹول کرتی آئی ہے جس کے سبب صفائی ملازمین کو دشواریاں پیش آتی ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.