مسٹر برلا نے کہا ، "وائیناڑ کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی جی کو سالگرہ مبارک ہو۔ میں آپ کو صحت مند اور خوشگوار زندگی کی تمنا کرتا ہوں۔ "
مسٹر گڈکری نے کہا ، " راہل گاندھی جی کی سالگرہ کی مبارکباد۔ میں آپ کو صحتمند اور لمبی عمر کی تمنا کرتا ہوں۔ "
مسٹر دیوے گوڑا نے کہا کہ مسٹر گاندھی اچھے انسان اور معاشرے کے لئے وقف رہنما ہیں۔مسٹر چوہان نے انہیں خوشحال مستقبل اور لمبی عمر کی بھی تمنا کی ہے۔
کانگریس کے جنرل سکریٹری مکل واسنک اور پارٹی کے خزانچی پون کمار بنسل نے بھی مسٹر گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
راشٹریہ جنتا دل کے رہنما تیجشوی یادو نے بھی انہیں صحت مند ، کامیاب زندگی اور لمبی عمر کی تمناکی ہے۔ جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلی عمر عبداللہ نے بھی مسٹر گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔
جھارکھنڈ کے وزیر اعلی ہیمنت سورین ، راجستھان کے وزیر اعلی اشوک گہلوت ، چھتیس گڑھ کے وزیر اعلی بھوپش بگھیل ، پنجاب کے وزیر اعلی کیپٹن امریندر سنگھ اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن نے بھی مسٹر گاندھی کو سالگرہ کی مبارکباد پیش کی اور انھیں لمبی عمر کی نیک تمنا کی۔
یو این آئی