ETV Bharat / city

کسان رہنماؤں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری - لک آؤٹ نوٹس جاری

دہلی پولیس نے ٹریکٹر ریلی کے دوران دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد کے الزام میں کئی کسان رہنماؤں کے خلاف لک آوٹ نوٹس جاری کیا ہے۔

lookout notices issued against farmer leaders
کسان رہنماؤں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری
author img

By

Published : Jan 28, 2021, 5:06 PM IST

پولیس کی جانب سے جمعرات کے روز جاری کردہ لک آؤٹ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ جن رہنماؤں کے خلاف لک آؤٹ نوٹس جاری کیا گیا ہے، ان کے پاسپورٹ ضبط کرنے کا عمل بھی جلد ہی شروع کردیا جائے گا تاکہ تشدد کا کوئی بھی ملزم ملک سے باہر نہ جا سکے۔

دہلی پولیس نے منگل کے روز ہونے والے تشدد کے لیے میدھا پاٹکر، بوٹا سنگھ، درشن پال، راکیش ٹکیت، راجندر سنگھ، بلبیر سنگھ راجیوال، یوگیندر یادو، جوگندر سنگھ اوگراہ، اویک ساہا سمیت 37 کسان رہنماؤں کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

ان رہنماؤں کے خلاف تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے، جن میں دفعہ 147، 148 (فسادات بھڑکانے سے متعلق) ، 120 بی (مجرمانہ سازش) ، اور 307 (قتل کی کوشش) شامل ہیں۔

واضح رہے کہ یوم جمہوریہ کے موقع پر دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں ہونے والے تشدد میں 394 پولیس اہلکار زخمی ہوئے، جن میں سے کچھ ابھی بھی اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

اس معاملے میں 25 سے زیادہ معاملے درج کیے گئے ہیں، اس کے علاوہ 19 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے جبکہ 50 سے زیادہ مظاہرین کو حراست میں لیا گیا ہے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.