ETV Bharat / city

دہلی: یومیہ مزدوری کرنے والے اب فصل کی کٹائی میں مصروف - pandemic corona virus

لاک ڈاؤن کے باعث مزدور اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے دہلی میں مزدوروں کی قلت ہے۔کچھ لوگ جو دہلی میں رہ گئے ہیں وہ کسی طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں مجبوری کے تحت یہ لوگ کھیتوں میں کھڑی فصلیں بھی کاٹ رہے ہیں، تاکہ کھانے کے لیے کچھ مل سکے اور گھروں میں رہنے والے چھوٹے چھوٹے بچوں کی پرورش ہوسکے۔

یومیہ مزدوری کرنے والے اب فصل کی کٹائی میں مصروف

author img

By

Published : Apr 13, 2020, 4:37 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی سمیت پورے ملک میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے مزدوروں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

مزدوروں کو کام نہ ملنے کے سبب دو وقت کی روٹی کما نا مشکل ہو گیا ہے فیکٹری ورکرز، اور دوسرے یومیہ مزدوری کرنے والوں کے لیے کافی مشکلات کا سامنا ہے۔

دہلی حکومت میونسپل کارپوریشن اور بہت سارے ادارے ان لوگوں کے کھانے کا انتظام کر رہے ہیں، لیکن اس کے باوجود بھی یہ لوگ اپنے کنبے کی دیکھ بھال نہیں کر پا رہے ہیں۔

دہلی کے دیہی علاقوں میں کاشت کی جاتی ہے۔ کھیتوں میں فصل تیار ہے، لیکن کاٹنے کے لئے مزدور نہیں مل رہے ہیں۔ کسانوں کو خوف ہے کہ فصل خراب ہوسکتی ہے۔

لاک ڈاؤن کے باعث مزدور اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے ہیں۔ جس کی وجہ سے دہلی میں مزدوروں کی قلت ہے۔کچھ لوگ جو دہلی میں رہ گئے ہیں وہ کسی طرح اپنی زندگی گزار رہے ہیں۔

مجبوری کے تحت یہ لوگ کھیتوں میں کھڑی فصلیں بھی کاٹ رہے ہیں، تاکہ کھانے کے لیے کچھ مل سکے اور گھروں میں رہنے والے چھوٹے چھوٹے بچوں کی پرورش صحیح طریقے سے ہوسکے۔

'کھیتوں میں کام کرنے والے مزدوروں نے بتایا کہ پہلے وہ روزانہ مزدوری کرتے تھے ، لیکن اب کام نہ ہونے کی وجہ سے فصلوں کی کٹائی ہو رہی ہے۔

کٹائی کے عوض کھیت کا مالک انہیں ایک ایکڑ پر پانچ سے چھ من گندم دے رہے ہیں، تقریبا ایک ہفتہ میں ایک ایکڑ فصل کی کٹائی ہوتی ہے۔

جس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران کھانے پینے کے سامان گھروں میں آجائیں گے۔ دہلی میں رہ جانے والے بیشتر مزدور بھی یہی کر رہے ہیں۔

کھیت مالکان اور مزدور امید کر رہے ہیں کہ 14 اپریل کے بعد سے لاک ڈاؤن میں کام کرنے کے لئے حکومت کچھ رعایت دے گی۔ اس کے ساتھ دہلی میں مزدوروں کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور جتنی جلدی ممکن ہو کھیتوں میں کھڑی گندم کی تیار فصل کو کاٹا جاسکتا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.