ETV Bharat / city

جی این سی ٹی ڈی بل تنازع پر مبنی خاص ویڈیو: 'برا نہ مانو ہولی ہے' - دہلی و مرکز

'جی این سی ٹی ڈی' بل کے قانونی شکل لینے کے بعد دہلی و مرکزی حکومت کے مابین چھڑی سیاسی جنگ پر ای ٹی وی بھارت کا ایک منفرد ہولی اسپیشل ویڈیو۔

برا نہ مانو ہولی ہے
برا نہ مانو ہولی ہے
author img

By

Published : Mar 30, 2021, 5:53 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں لیفٹننٹ گورنر کو مزید اختیارات دینے والا 'جی این سی ٹی ڈی بل' اب پوری طرح قانونی شکل لے چکا ہے۔ بل کے پارلیمنٹ میں پیش ہونے سے پہلے اور پیش ہونے کے دوران دہلی کی اروند کیجریوال کی حکومت نے اس کے خلاف جم کر احتجاج کیا لیکن ان کا احتجاج رائیگاں ہی ثابت ہوا کیونکہ گذشتہ روز ہی صدر رام ناتھ کووند نے اس پر دستخط کردیے ہیں اور یہ بل اب باضابطہ قانون بن چکا ہے۔ اسی تنازع پر ای ٹی وی بھارت نے ایک منفرد ہولی اسپیشل ویڈیو بنایا ہے، جس میں دہلی میں جاری سیاسی ہنگامہ آرائی کے منظر نامہ کو بیان کیا گیا ہے۔

ای ٹی وی بھارت کا ہولی اسپیشل ویڈیو

آپ کو بتاتا چلوں کہ' 'جی این سی ٹی ڈی' بل کے پاس ہونے کے بعد سے ہی دہلی میں برسراقتدار عام آدمی پارٹی و مرکزی حکومت کے مابین رشتے کافی تلخ ہوگئے ہیں۔ اور خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ اس تنازع کا خمیازہ دہلی کے عوام کو بھگتنا پڑ سکتا ہے کیوں کہ اب ہر فلاحی و دیگر کاموں کے لیے وزیراعلی کو ایل جی سے اجازت لینی ہوگی اور یہ وقت طلب بھی ہوگا اور دشوار بھی۔

اس قانون کے تحت اب وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال کے اختیارات لیفٹننٹ گورنر دہلی سے کم ہوں گے، جبکہ پہلے ہی دہلی یونین ٹریٹری کے زمرے میں ہونے سے وہاں مکمل طور پر حکومت کو اختیارات نہیں تھے مزید اس قانون کے بعد اب جو بھی اختیارات تھے وہ بھی ان سے سلب کر لیے گئے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.