دارالحکومت دہلی میں مسلم اکثریتی علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا فقدان دیکھنے کو ملتا رہا ہے۔ موجودہ صورتحال میں کیجریوال حکومت یہ دعوی کرتی رہی ہے کہ جب سے وہ اقتدار میں آئی ہے تب سے دہلی میں ترقیاتی کاموں میں اضافہ ہوا ہے لیکن مسلم علاقوں میں تصویر مختلف ہے۔ یہاں ترقیاتی منصوبے تو دور بنیادی سہولیات بھی میسر نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں: نجمہ اختر کی بطور وائس چانسلر تقرری کو چلینج کرنے والی عرضی خارج
اندرلوک کی رہنے والی صالحہ فرحت نے بتایا کہ 'علاقہ میں گندگی کا انبار لگا رہتا ہے۔ پینے کا صاف پانی بھی دستیاب نہیں ہے۔ سڑکیں ٹوٹی ہوئی ہیں، کوئی خبر لینے والا نہیں ہے۔ مقامی ایم ایل اے سے بھی کئی دفعہ شکایت کی گئی اس کے باوجود انہوں نے کوئی قدم نہیں اٹھایا۔