دارالحکومت دہلی کے جنوبی ضلع پل پرہلاد پور میں دوسری ریاستوں سے آئے مزدور اب بھوکے رہنے پر مجبور ہیں، یہاں لیبر علاقے میں ای ٹی وی کی ٹیم نے کچھ مزدوروں سے بات کی۔
اس علاقے میں کچھ مزدور ایسے ہیں جن کے پاس سر چھپانے کو اپنا گھر نہیں ای ٹی وی سے بات چیت میں مزدوروں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے انہیں کوئی مدد نہیں مل رہی ہے، بھنڈارے میں کھا کر وہ اپنی زندگی گذر بسر کررہے ہیں۔
ایک مزدور نے اپنی آپ بیتی سناتے ہوئے کہا کہ وہ 22 مارچ سے بے روزگار ہیں، وہ یہاں بیلداری کرتے تھے اور یومیہ انہیں 400 سے 500 کی اجرت ملتی تھی، لیکن اب جیسے تیسے گزر بسر ہو رہا ہے، جو کما کر بچایا تھا اسی سے اپنی بھوک اور ضرورت پوری کررہے ہیں، انہیں دوسری کوئی مدد نہیں ملی رہی ہے'۔
ایک گورکھپور کے رہنے والے مزدور نے بتایا کہ وہ 300 سے 400 روپے یومیہ کمایا کرتے تھے بیوی بچوں کے ساتھ پرہلاد پور میں ہی رہتے ہیں جو کما کر بچایا ہے اسی سے زندگی گزر بسر ہو رہی ہے، ہم دہاڑی مزدوری کرتے ہیں'۔
دیپک شرما نامی ایک شخص نے بتایا کہ وہ بیلداری کرتے تھے، سارا کام بند ہے، جہاں کھانا ملتا ہے وہاں کھا لیتے ہیں، پنجاب کے رہنے والے دیپک کا کام دہلی میں تھا لیکن والد کے آپریشن میں پیسوں کے سبب ان کا مکان فروخت ہوگیا اور اب وہ مزدوری کرکے زندگی بسر کررہے ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت مدد تو کررہی ہے، لیکن اوپر والوں کے پیٹ بھر جائے تب تو انہیں اس کا فائدہ ملے'۔