ایڈوکیٹ دیپک تیاگی نے کہا کہ' اس وائرس سے بچنے کے لیے سب سے اہم بات یہ ہے کہ لوگ احتیاط برتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ' اس تعلق سے غلط افواہوں پر دھیان نہ دیا جائے ایسے لوگوں کے تعلق سے حکومت سخت اقدام اٹھائے گی۔
ساتھ ہی انہوں نے غلط افواہ پھیلانے والوں کو سختی سے تاکید کرتے ہوئے کہا کہ' کورونا وائس کی افواہ پھیلانے والوں کے لیے آئی پی ایس کے تحت کاروائی بھی کی جائے گی اس کے لیے آئی پی ایس میں دفعہ 269 اور 270 ہے۔
انہوں ان دفعات کے تعلق سے تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ' ایسے لوگوں پر پولیس ایف آئی آر درج کر سکتی ہے۔ جرم ثابت ہونے پر عدالت اسے سزا بھی دے گی۔
انہوں نے مزید کہاکہ' اگر کوئی شخص لوگوں کے درمیان کورونا وائرس کی افواہوں کو پھیلاتا پایا گیا تو پولیس ایسے شخص پر آئی پی ایس کی دفعہ 269 کے تحت ایف آئی آر درج کر ے گی۔ اور پھر اس جرم کی پاداش میں مجرم کو چھ ماہ کی سزا یا پھر جرمانہ عدالت کی جانب سے دیا جائیگا۔
مزید پڑھیں:کورونا وائرس: تاج محل، قطب مینار سیاحوں کےلیے بند
انہوں نے دفعہ 270 کی تفصیل میں اس بات کا ذکر کیا کہ جان بوجھ کر افواہیں پھیلانے والوں کے خلاف آئی پی ایس کی دفعہ 370 کے تحت کاروائی کی جائے گی ساتھ ہی اسے مجرم قرار دیتے ہوئے دو برس کی سزا بھی ہوسکتی ہے مزید جرمانہ بھی عائد کیاجا سکتاہے ۔