ETV Bharat / city

خادم انسانیت فاؤنڈیشن نے راشن کٹز تقسیم کیے

عیدالاضحیٰ اور رکشا بندھن کے پیش نظر خادم انسانیت فاؤنڈیشن کی جانب سے ضرورت مندوں کے درمیان راشن کٹز تقسیم کئے جانے پر سومناتھ بھارتی نے تنظیم کی تعریف کی۔

خادم انسانیت فاؤنڈیشن نے راشن کٹ تقسیم
خادم انسانیت فاؤنڈیشن نے راشن کٹ تقسیم
author img

By

Published : Jul 31, 2020, 4:28 PM IST

دہلی کے سابق وزیر قانون اور موجودہ ایم ایل اے (مالویہ نگر اسمبلی) سومناتھ بھارتی نے 'خادم انسانیات فاؤنڈیشن' کے حوض رانی، مالویہ نگر میں منعقدہ عید الاضحیٰ اور رکشا بندھن کے پیش نظر خصوصی راشنکٹ تقسیم پروگرام میں شرکت کی۔ انہوں نے کورونا وبا کے دوران 'خادم انسانیت فاؤنڈیشن' کے ذریعے کی گئی لوگوں کی خدمات کی تعریف کی۔

خادم انسانیت فاؤنڈیشن نے راشن کٹ تقسیم

سوم ناتھ بھارتی نے کہا کہ' جن گھروں میں عیدالاضحیٰ اور رکشا بندھن کے دوران راشن نہیں ہیں ان کے لیے راشن کا بندوبست کر کے 'خادم انسانیت فاؤنڈیشن' نے جو کام کیا ہے اس کی جتنی تعریف کی جائے کم ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وبا میں خادم انسانیات جیسی غیر سرکاری تنظیموں نے بھر پور مدد کی، جس سے لوگوں کو کافی راحت ملی۔

خادم انسانیت فاؤنڈیشن کے صدر اور بانی فاروق صدیقی نے بتایا کہ وہ 15 برسوں سے سماجی خدمات سے وابستہ ہیں اور براہ راست اور بالواسطہ طور پر کچھ نہ کچھ سماجی کام انجام دیتے رہتے ہیں، وہ دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیشنل این جی او روٹری انٹرنیشنل کے روٹری کلب آف دہلی (ساکیت) کے 2 بار صدر بھی رہ چکے ہیں اور بھارت سے پولیو ختم کرنے والی مہم ٹیم کا حصہ بھی رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ' گذشتہ 15 برسوں میں سماج کے ہر طبقے میں خاص کر نچلے اور متوسط طبقے میں ایسی بے چینی اور مایوسی نہیں دیکھی، اس لئے 'خادم انسانیت فاؤنڈیشن' کی ٹیم گذشتہ 4 ماہ سے زیادہ عرصے سے ضرورت مندوں تک مدد پہنچانے کی کوشش کر رہا ہے۔ فاروق صدیقی نہ بتایا کہ لاک ڈاؤن کے پہلے دن سے ہی ریلیف کا سلسلہ شروع ہے۔ لاک ڈاؤن کے دوران یومیہ 3 ہزار کھانوں کے پیکٹ تقسیم کئے گئے۔ راشن کے ہزاروں کٹس 'خادم انسانیت فاؤنڈیشن' تقسیم کر چکا ہے اور اب بھی یہ سلسلہ جاری ہے، مزید ماسک اور سینیٹائزر بھی تقسیم کئے گئے۔

مزید پڑھیں:

ڈاکٹر ظفرالاسلام کی پیشگی ضمانت منظور

کووڈ-19 ایمرجنسی مریض کے لئے مفت آکسیجن سلنڈر بینک کا بھی اہتمام کیا ہے۔ آج کے پروگرام میں جہاں پناہ مسجد حوض رانی کے امام محمد اخلاق قاسمی کا خصوصی تعاون رہا، ان کے علاوہ سردار سریندر سنگھ کوہلی، پردیپ باویجہ، قاسم، وسیم راجہ وغیرہ بھی موجود رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.