کجریوال نے کہا کہ پوری دہلی نے اروند کجریوال کو ووٹ دیا لیکن وشواس نگر کے لوگوں نے بی جے پی کے اوپی شرما کو ووٹ دے دیا۔ پوری دہلی میں ترقی ہو رہی ہے لیکن وشواس نگر کی ترقی رک گئی۔
انہوں نے کہا 'ہم نے کہا کہ وشواس نگرکے لوگ بھی ہمارے ہیں، میں ان کا بھی بیٹا ہوں، یہاں بھی محلہ کلینک بننے دو، لیکن اوپی شرما نے بننے نہیں دیا، انہوں نے ساری ترقی روک دی۔ انہیں لگتا تھا کہ محلہ کلینک بن گیا تو کجریوال کی تعریف ہو گی'۔
وزیر اعلی نے کہا کہ پہلے دہلی میں صرف عام آدمی پارٹی، بی جے پی اور کانگریس تین ہی پارٹیاں تھی۔ اس بار ملک کی ساری پارٹیاں دہلی میں آ گئی ہیں اور سبھی نے ان کو شکست دینے کے لیے اتحاد کر لیا ہے۔ اس بار بی جے پی نے بھی اپنے سارے ساتھیوں کو بلا لیا ہے۔