ETV Bharat / city

Kejriwal Rules out Lockdown in Delhi: دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں ہوگا، کیجریوال

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 8:32 PM IST

وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال Chief Minister Arvind Kejriwal نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں لگائیں گے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کورونا کی ہرصورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ضرورت پڑنے پرہم 37 ہزار بیڈکے ساتھ 10 سے 11 ہزار آئی سی یو بیڈ تیارکرسکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس لہر میں بہت کم کورونا مریض ہسپتالز میں آرہے ہیں لیکن پھر بھی انفیکشن سے بچیں اوراپنا خیال رکھیں۔

دہلی میں لاک ڈاؤن نافذ نہیں ہوگا : کیجریوال

دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ لاک ڈاؤن نافذ نہیں Kejriwal Rules out Lockdown in Delhi کریں گے اور ان کی حکومت کورونا وائرس کی کسی بھی صورتحال سے نمٹنے کے لئے پوری طرح تیار ہے۔

اروند کیجریوال Arvind Kejriwal نے وزیر صحت ستیندر جین کے ساتھ منگل کے روز لوک نارائن جئے پرکاش (ایل این جے پی) اسپتال کا دورہ کیا تاکہ کورونا وائرس سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔

اس دوران وزیر اعلیٰ نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ دہلی میں لاک ڈاؤن نہیں لگائیں No Lockdown In Delhi گے۔ عام آدمی پارٹی کی حکومت کورونا کی ہر صورت حال سے نمٹنےکے لیے پوری طرح تیار ہے۔ ضرورت پڑنے پر ہم 37 ہزار بیڈکے ساتھ 10 سے 11 ہزار آئی سی یو بیڈ تیار کرسکتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ اس لہر میں بہت کم کورونا مریض اسپتالوں میں آرہے ہیں لیکن پھر بھی انفیکشن سے بچیں اور اپنا خیال رکھیں۔

انہوں نے بتایا کہ ایل این جے پی میں 136 کورونا مریض داخل ہیں۔ ان میں سے صرف 6 افراد کورونا کے علاج کے لیے آئے تھے جبکہ 130 افراد دیگر بیماریوں کے علاج کے لیے آئے تھے اور وہ بھی جانچ میں کورونا سے متاثر پائے گئے۔جب کہ اپریل میں آئی لہر میں زیادہ تر لوگ خود ہی کورونا کے علاج کے لیے آرہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں پابندیاں بہت مجبوری میں لگانی پڑتی ہیں۔ لیکن میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ جتنی جلدی ممکن ہو، ہم پابندیاں ہٹائیں گے اور کم سے کم پابندیاں لگانے کی کوشش کریں گے۔

کیجریوال نے کہا کہ میں نے آج ایل این جے پی اسپتال کا دورہ کیا تاکہ کورونا سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا جاسکے۔ میرے خیال میں ایل این جے پی ہسپتال ملک کا نمبر ایک ہسپتال ہے۔ اب تک یہاں سب سے زیادہ کورونا مریضوں کا علاج کیا گیا ہے۔ اب تک 22 ہزار کورونا مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو جا چکے ہیں۔

دہلی کا شاید یہ واحد ہسپتال ہے جس نے کسی حاملہ خاتون کا علاج کرنے سے انکار نہیں کیا۔ اب تک یہاں 700 کے قریب ڈیلیوری کامیابی سے ہو چکی ہے۔ ایل این جے پی ہسپتال میں گائناکالوجی کا بھی مکمل انتظام ہے اور کورونا سے متاثرہ ’گائنی مدر‘ کا مکمل علاج بھی یہاں ہے اور ’نیو نیٹل‘ کے لیے بھی مکمل انتظام کیا گیا ہے۔

فی الحال پوری دہلی سےڈیلیوری کیس صرف ایل این جے پی میں بھیجے جا رہے ہیں۔ دہلی کے باہر سے بھی ڈیلیوری کے کئی کیسز آرہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ لہر پچھلی لہر کے مقابلے میں بہت ہلکی ہے۔ اپریل میں آنے والی لہر بہت خطرناک تھی۔ اس وقت ایل این جے پی میں کورونا کے 136 مریض داخل ہیں۔ جہاں 136 میں سے 130 مریض ایسے ہیں، جن میں اچانک کورونا نکلا۔ وہ کسی اور بیماری کے علاج کے لیے آئے تھے لیکن جانچ کے دوران اتفاق سے ان میں کورونا پایا گیا۔ جب اپریل میں کورونا کی لہر آئی تھی تو اس لہر میں لوگ خود کورونا کے علاج کے لیے آ رہے تھے۔ لوگوں کو آکسیجن کم ہو رہی تھی اور ان کو طرح طرح کے مسائل کا سامنا تھا۔ اس بار ایسے لوگوں کی تعداد بہت کم ہے۔

یواین آئی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.