دہلی پردیش کانگریس کے صدر چودھری انیل کمار نے کہا ہے کہ دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال سب لوگوں سے کورونا ویکسین لگانے کی اپیل کرکے مہم چلا رہے ہیں جبکہ ریاست کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا ویکسین ختم ہونے اور ویکسینیشن سینٹر بند کرنے کی بات کرکے لوگوں کو گمراہ کر رہے ہیں۔
چودھری کمار نے بدھ کو پریس کانفرنس میں کہا کہ کیجریوال ایک طرف بڑے بڑے اشتہاروں کے ذریعہ دہلی کی عوام سے سوال کررہے ہیں کہ ’’ویکسین لگوائی کیا‘‘ تو دوسری طرف مسٹر سسودیا کہہ رہے ہیں کہ یکم جولائی سے ویکسین کی کمی کی وجہ سے زیادہ تر سینٹروں کو بند کرنا پڑے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کورونا بحران کے بعد دہلی میں حالات معمول کی جانب گامزن
ان کا کہنا ہے کہ دہلی میں ویکسین کی فراہمی تقریبا ختم ہے جبکہ اکیس جون سے مرکزی حکومت ملک میں تیارشدہ 75 فیصد ویکسین خرید کر ریاستوں کو مہیا کرانے کی بات کرتی ہے لیکن کیجری وال اور بی جے پی دونوں ٹیکہ مہیا کرانے میں ناکام ہوگئے ہیں۔
یو این آئی