ETV Bharat / city

سیاسی رہنماؤں کا جنتر منتر پر احتجاج - دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم کے فیصلہ

دفعہ 370 کی منسوخی اور ریاست کی تقسیم کے فیصلہ کے خلاف پہلی بار جموں و کشمیر کی سیاسی قیادت جنتر جنتر پر جمع ہوئی۔

جنتر منتر پر کشمیر کے رہنما
author img

By

Published : Oct 29, 2019, 8:08 PM IST

کانگریس پارٹی کے رہنما غلام نبی ازاد، پی ڈی پی کے فردوس ٹک، جے کے پی ایم کے راہل شرما، کارگل کے سجاد حسین، سی پی ایم کے حنان ملا نے جنتر منتر پر کشمیر کی عوام کے جذبات رکھے۔

جنتر منتر پر کشمیر کے رہنما

جنتر منتر پر کشمیری رہنماؤں کے علاوہ کئی این جی او بھی مظاہرہ کر رہے ہیں۔

غلام نبی آزاد نے کہا کہ مجھے یوروپی یونین کے وفد کے دورہ کشمیر پر اعتراض نہیں، لیکن افسوس ہوتا ہے کہ خود ہندوستانی ارکان پارلیمنٹ کو کشمیر جانے کی اجازت نہیں دی گئی۔

غلام نبی آزاد
غلام نبی آزاد

آزاد نے کہا کہ کشمیر کی ریاست کو ترقی سے زیادہ اعتماد سازی کی ضرورت ہے، ہماری ریاست دوسری ریاستوں سے بہتر کر رہی ہے۔

حنان ملا نے جذباتی تقریر کرتے ہوۓ کہا کہ 'پہلے میں یہاں آکر اظہار خیال کرنے سے کترا رہا تھا کیوں کہ مجھے خوف تھا کہ مجھے بھی گرفتار کر لیا جائے گا'۔

خیال رہے کہ یوروپی یونئین کے رہنماؤں کو جموں و کشمیر میں جانے کی اجازت دینے کے لیے بھارت کی سیاسی مخالفت ہو رہی ہے۔

اس سے قبل کانگریس کے رہنما راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی نے ٹویٹ کر حکومت کے اس فیصلے پر سوال کھڑے کیے تھے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.