ETV Bharat / city

پرینکا گاندھی کا سلبھ سریواستو قتل کی تفتیش سی بی آئی سے کرانے کا مطالبہ - صحافی سلبھ سریواستو قتل کیس

کانگریس کی جنرل سکریٹری اوراتر پردیش کی انچارج پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کو خط لکھ کر صحافی سلبھ سریواستو قتل کیس کی تفتیش مرکزی تفتیشی ایجنسی (سی بی آئی) سے کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔

journalist shalabh srivastava murder case
پرینکا گاندھی
author img

By

Published : Jun 15, 2021, 4:31 PM IST

مسز واڈرا نے منگل کے روز وزیر اعلی کو لکھے گئے خط میں کہا کہ مسٹر سلبھ سریواستو نے پولیس کو تحریردی تھی کہ شراب مافیا غیر قانونی شراب سے متعلق ان کی خبروں سے ناراض ہیں ، لہذا وہ اپنے اور اپنے کنبہ کے تحفظ کے حوالہ سے پریشان ہیں۔ لیکن ان کی درخواست پر عمل نہیں کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں شراب مافیا اور انتظامیہ کے مابین گٹھ جوڑ ہے۔ اور اسی گٹھ جوڑ کے سبب شراب مافیا بلا خوف و خطر جرائم کا ارتکاب کررہا ہے اور انتظامیہ ان کے خلاف آنے والی کسی بھی شکایت پر توجہ نہیں دے رہی ہے۔ انہوں نے اس سارے معاملے کی سی بی آئی سے تفتیش کا مطالبہ کیا ہے۔

کانگریس کی جنرل سکریٹری نے اپنے خط میں لکھا ’’اے بی پی نیوز کے صحافی سلبھ سریواستو کی 13 جون کی رات کو ضلع پرتاپ گڑھ میں مشکوک حالت میں موت ہوگئی تھی۔ وہ ایک نیوز کور کرنے کے بعد گھر لوٹ رہے تھے۔ اطلاعات کے مطابق وہ ایک اینٹ بھٹے کے قریب مردہ حالت میں پائے گئے اس کے سر پر چوٹوں کے گہرے نشان تھے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.