ETV Bharat / city

جے این یو کل سے طالب علموں کے لئے کھول دیا جائے گا

author img

By

Published : Sep 5, 2021, 7:23 AM IST

جواہر لال نہرو یونیورسٹی کو کورونا وبا کے بعد پہلی بار طلبا کے لئے مکمل طور پر کھولنے کا اعلان کل یعنی 6 ستمبر سے کیا گیا ہے۔ اس دوران طالب علموں کو آر ٹی پی ٹسٹ کے بعد ہی یونیورسٹی میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

JNU University will be open to students from tomorrow, September

نئی دہلی: جواہر لال نہرو یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلباء کے لئے اچھی خبر ہے، یونیورسٹی کو کل سے کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ کی جانب سے کیمپس کھولنے کے لیے ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق طلبہ کو مرحلہ وار کیمپس آنے کی اجازت دی جائے گی۔

پہلے مرحلے کے تحت، کیمپس 6 ستمبر سے طلباء کے لیے کھولا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری بھی کھل رہی ہے۔ دہلی حکومت نے یکم ستمبر سے اسکول اور کالج کھولنے کی اجازت دے دی ہے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے 6 ستمبر سے مرحلہ وار کیمپس کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس کے تحت تمام فائنل ایئر کے پی ایچ ڈی طلباء کو 31 دسمبر تک مقالہ جمع کرانا ہوگا، انہیں کیمپس آنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے علاوہ معذور پی ایچ ڈی اسکالرز کو بھی کیمپس میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری کا ریڈنگ روم 50 فیصد بیٹھنے کی گنجائش کے ساتھ کھولنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: جے این یو کے نئے کورس 'انسداد دہشت گردی' پر تنازع

اس کے علاوہ اسکول اور سینٹر کی لائبریری فی الحال بند رہے گی۔ اسے صورت حال کو دیکھنے کے بعد ہی کھولنے کا فیصلہ لیا جائے گا۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ تمام طلباء کو کیمپس پہنچنے پر خود ڈکلیریشن فارم پر کرنا ہوگا۔ ساتھ ہی آر ٹی پی سی آر رپورٹ دینے ہوں گے جو 72 گھنٹے کے اندر کی ہونی چاہیے۔

یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ڈاکٹر بی آر امبیڈکر سینٹرل لائبریری اور کیمپس کو دوبارہ کھولنے کے دوران، ڈی ڈی ایم اے کی طرف سے جاری کووڈ 19 کے قوانین پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: Sharjeel Imam Case: "حکومت کی مخالفت کرنا آئینی حق"

نیز یونیورسٹی انتظامیہ نے کہا ہے کہ کنٹینمنٹ زون میں رہنے والے کسی بھی طالب علم یا اساتذہ کو یونیورسٹی آنے کی اجازت نہیں ہے۔ اس کے علاوہ ، اگر کوئی شخص کووڈ 19 ان قواعد کی خلاف ورزی کرتا پایا گیا تو اس کے خلاف قواعد کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے اس دوران کہا ہے کہ آن لائن تدریس جاری رہے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.