ETV Bharat / city

ساورکر کے نام پر سڑک کا نام رکھنا شرمناک: آئشی گھوش

آئشی گھوش نے ٹویٹ کرتے ہوئے کہا کہ ویر ساورکر کے نام پر سڑک کا نام رکھنا جے این یو کے لیے شرم کی بات ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جے این یو میں ساورکر اور ان کے حامیوں کے لیے نہ کبھی جگہ تھی نہ ہی کبھی ہوگی۔

JNU Students Union President Aishe Ghosh asked questions about Savarkar
ساورکر کے نام پر سڑک کا نام رکھنا شرمناک: آئشی گھوش
author img

By

Published : Mar 16, 2020, 10:35 AM IST

جواہر لعل نہرو یونیورسٹی میں انتظامیہ اور طلبہ یونین ایک بار پھر آمنے سامنے آگئے ہیں۔ دراصل ، جے این یو میں ایک سڑک کا نام ویر دامودر ساورکر مارگ رکھا گیا ہے ، جس پر تنازعہ شروع ہوگیا ہے۔ جے این یو طلبہ کی یونین کے صدر عیشی گھوش نے اس پورے معاملے پر ٹویٹ کرتے ہوئے اسے ایک شرمناک حرکت قرار دیا ہے۔

ساورکر کے نام پر سڑک کا نام رکھنا شرمناک: آئشی گھوش

دوسری جانب اس پورے معاملے کو لیکر اے بی وی پی کے جے این یو یونٹ کے صدر شیوم چورسیا نے کہا کہ ویر ساورکر نے ہمارے ملک کے جنگ آزادی میں قابل ستائش کردار ادا کیا ہے۔

اپنے مضامین کے ساتھ ، وہ آج بھی نوجوانوں کے لئے مشعل راہ ہیں۔ایسے عظیم شخص کے نام پر سڑک کا نام رکھنا انہیں ہماری جانب سے دی گئی سچی خراج تحسین ہے۔ وہیں آئشی گھوش کے اس بیان کو انہوں نے تکلیف دہ بتایا۔

انہوں نے کہا کہ بائیں بازو کے محاذ کا نظریہ ہمیشہ سے ہی ملک مخالف رہا ہے۔ وہ ہمیشہ آزادی کے جنگجوؤں کی تنقید کرتے رہے ہیں اور بھارت کی تاریخ کو توڑ مروڑ کر پیش کرتے رہے ہیں۔ اے بی وی پی نے اس بیان کی مذمت کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.