ETV Bharat / city

کیا جمعیت علماء ہند دہلی حکومت کے خلاف کارروائی کرے گی؟

دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے کہنے پر 31 مارچ کو تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد سمیت دیگر چھ افراد اور مرکز نظام الدین کے ذمہ داران کے خلاف ایک ایف آئی آر دائر کی گئی تھی۔

Jamiat Ulma E Hind
جمعیت علماء ہند
author img

By

Published : Dec 19, 2020, 10:29 PM IST

دارالحکومت دہلی کے ساکیت کورٹ نے تبلیغی جماعت کے خلاف چل رہے کیس میں تمام ملزمان کو باعزت بری کیا تھا جس کے بعد سے سوشل میڈیا پر دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال اور میڈیا چینلز سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔ اس کو لے کر اب جمعیت علماء ہند کے ریاستی نائب صدر مولانا داؤد امینی نے بھی کیجریوال سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

جمعیت علماء ہند

دراصل دہلی کے وزیراعلی اروند کیجریوال کے کہنے پر 31 مارچ کو تبلیغی جماعت کے سربراہ مولانا سعد سمیت چھ دیگر افراد اور مرکز نظام الدین کے ذمہ داران کے خلاف ایک ایف آئی آر دائر کی گئی تھی۔

تاہم جب یہ معاملہ عدالت میں پیش ہوا تو پولیس عدالت میں کچھ بھی ثابت نہیں کر پائی بلکہ جج کی جانب سے چارج شیٹ پر بھی سوالات کھڑے کر دیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: خصوصی رپورٹ: 500 سالہ وراثت کا امین عزیز احمد کوزگر

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے جمعیت علماء ہند کے صوبہ دہلی کے نائب صدر سے بات کی جس میں انہوں نے کہا کہ کیجریوال کو شرم آنی چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کیجریوال سرکار نے ایف آئی آر درج کرانے میں تو بہت پھرتی دکھائی تھی لیکن کیا اب وہ معافی مانگنے میں بھی ایسا کرے گی؟

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.