قومی دارالحکومت دہلی میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف دھرنے پر بیٹھے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا کے تعلق سے جامعہ نگر پولیس تھانہ کے ایس ایچ او اپیندر سنگھ نے جامعہ رجسٹرار کو ایک نوٹس بھیجا ہے۔
واضح رہے کہ شہریت ترمیمی قانون کے خلاف جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طلبا مسلسل 15 دسمبر 2019 سے دھرنے پر ہیں، اس دھرنے کو لے کر پولیس اور طلبا کے مابین تصادم کے واقعات بھی پیش آئے تھے۔ جس میں کئی طلبا شدید زخمی بھی ہوئے تھے۔
گزشتہ روز ایک شخص نے مظاہرہ کر رہے طلبا پر گولی بھی چلائی تھی جس میں ایک طالب علم زخمی ہوا تھا۔