سکھ برادری کے لوگوں نے دارالحکومت دہلی میں واقع تاریخی جامع مسجد کو کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن کے دوران سینیٹائیز کیا ہے، اس سے قبل بھی میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جامع مسجد کو سینیٹائیز کیا جا چکا ہے۔
سکھ برادری کو پوری دنیا میں انسانی خدمات کی وجہ سے کافی زیادہ معروف و مشہور ہیں۔ اسی کی مثال دیتے ہوئے سکھ کمیونٹی کے کچھ نوجوانوں نے ذاتی اخراجات پر جامع مسجد کو حفظان صحت کی خاطر سینیٹائیز کیا ہے۔
مسجد کو سنیٹائیز کرنے میں سکھ برادری کے دس ممبروں پر مشتم ایک گروپ تھا۔ جامع مسجد کمیٹی کے عہدیداروں نے ان کا خیرمقدم کیا اور اس عظیم کام کے لیے سکھ برادری کی تعریف بھی کی۔