ETV Bharat / city

دہلی: کیا شاہجہانی جامع مسجد دوبارہ بند ہوسکتی ہے؟

دارالحکومت دہلی میں واقع شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافے کے سبب اس پس وپیش میں مبتلا ہیں کہ کیا جامع مسجد کو دوبارہ سے بند کر دیا جائے ؟ یا ایسے ہی رہنے دیا جائے۔

دہلی: کیا شاہجہانی جامع مسجد دوبارہ بند ہوسکتی ہے؟
دہلی: کیا شاہجہانی جامع مسجد دوبارہ بند ہوسکتی ہے؟
author img

By

Published : Jun 10, 2020, 4:04 PM IST

دارالحکومت دہلی کی شاہجہانی جامع مسجد کے شاہی امام سید احمد بخاری نے کورونا وائرس کے دن بدن بڑھتے معاملے کو لے کر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

دہلی: کیا شاہجہانی جامع مسجد دوبارہ بند ہوسکتی ہے؟
دہلی: کیا شاہجہانی جامع مسجد دوبارہ بند ہوسکتی ہے؟
دہلی: کیا شاہجہانی جامع مسجد دوبارہ بند ہوسکتی ہے؟

ان کا کہنا ہے کہ جس طرح سے کورونا وائرس متاثرین کی تعداد میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اس سے وہ کافی پریشان ہیں۔ اس پریشانی کے پیش نظر انہوں نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ پنجگانہ نمازیں اپنے گھروں میں ہی ادا کریں۔

انہوں نے کہا کہ جب شریعت ہمیں اس بات کی اجازت دیتی ہے اور ہمارے پاس عذر بھی موجود ہے تو اپنی جانوں کی حفاظت کرنا ہمارا فرض ہے۔ اس لیے ہمیں چاہیے کہ پنجگانہ نمازیں اپنے گھر میں قائم کریں۔

انہوں نے مزید کہا کہ' اللہ کا شکر ہے کہ دہلی میں مساجد کے دروازے کھول دیے گئے ہیں لیکن حالات کو دیکھتے ہوئے میں غور و فکر کر رہا ہوں کہ جامع مسجد کو پھر سے بند کیا جائے، یا نہیں؟

غور طلب ہے کہ دہلی کے نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی جانب سے گزشتہ روز یہ بیان جاری کیا گیا تھا کہ اگر حالات ایسے ہی رہے تو 31 جولائی تک ساڑھے پانچ لاکھ کرونا کے معاملے سامنے آ سکتے ہیں جس کے بعد سے ہی شاہی امام سید احمد بخاری غور و فکر میں مشغول ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.