ETV Bharat / city

تصادم کے بعد بین ریاستی لٹیرے گرفتار - اسلحہ کی زد

نوئیڈا پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے دو کار، ساڑھے پانچ کلو گرام گانجہ، 25 ہزار نقد سمیت غیر قانونی اسلحہ برآمد ہوا ہے۔

تصادم کے بعد بین ریاستی لٹیرے گرفتار
تصادم کے بعد بین ریاستی لٹیرے گرفتار
author img

By

Published : Mar 15, 2021, 7:28 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل ریاست اترپردیش کے ضلع گوتم بدھ نگر نوئیڈا میں تھانہ ایکسپریس وے پولیس نے تصادم کے بعد اسلحہ کی زد پر گاڑی میں سوار مسافروں سے اے ٹی ایم سے روپے نکلوا کر لوٹ پاٹ کرنے والے پانچ بین ریاستی لٹیروں کو گرفتار کیا ہے۔

واضح رہےکہ نوئیڈا پولیس نے ملزمین کے قبضہ سے دو کار، ساڑھے کلو گرام گانجہ، 25 ہزار روپے سمیت کئی غیر قانونی اسلحہ برآمد کیا ہے۔

تصادم کے بعد بین ریاستی لٹیرے گرفتار
تصادم کے بعد بین ریاستی لٹیرے گرفتار

خیال رہے کہ تھانہ ایکسپریس وے نوئیڈا پولیس نے شاہ پور گووردھان پور سیکٹر 128 تیراہے کے قریب تصادم میں ان پانچوں ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

یہ ملزم عوام کو سواری کی حیثیت سے کار میں بیٹھاتے تھے، پھر چاقو اور طمنچے کے زور پر اے ٹی ایم سے رقم نکلواتے تھے اور ساتھ ہی ان کے پاس موجود رقم اور زیورات بھی لوٹ لیتے تھے۔

یہ شاطر بین ریاستی لٹیرے ہیں۔جن کو پولیس تلاش کر رہی تھی یہ ماضی میں بھی جیل جا چکے ہیں تاہم ان کی شناخت دلیپ کمار ولد ہریش چندر، منیش کمار عرف منو کمار ولد رنویر کمار، شیوم عرف سنی ولد لالچند ، وکرم ولد سریش کمار اور ساگر ولد رنویر کے طور پر ہوئی ہے۔

پولیس نے ان کے خلاف کیس درج کرکے آگے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.