ETV Bharat / city

دیسی مصنوعات نے معیشت کے لئے ’ سیکورٹی شیلڈ‘ کا کام کیا: نقوی - ای ٹی وی بھارت

مختارعباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ’وکل فار لوکل‘ منتر ملک کی معیشت اور خود مختاری کے لیے ایک موثر طریق کار ثابت ہوا ہے۔

دیسی مصنوعات نے معیشت کے لئے ’ سیکورٹی شیلڈ‘ کا کام کیا : نقوی

author img

By

Published : Nov 15, 2021, 2:17 PM IST

اقلیتی امور کے مرکزی وزیر اور راجیہ سبھا کے ڈپٹی لیڈر مختار عباس نقوی نے کہا کہ عالمی اقتصادی مندی کے دور میں بھی دیسی مصنوعات نے ہندوستانی ضروریات اور معیشت کے لیے ’سیکورٹی شیلڈ‘ کا کام کیا۔

پیر کو یہاں انڈیا انٹرنیشنل ٹریڈ فیئر (آئی آئی ٹی ایف ) میں منعقدہ’ہنر ہاٹ‘ کے افتتاح کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے مختار عباس نقوی نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا ’وکل فار لوکل‘ منتر ملک کی معیشت اور خود مختار کے لیے ایک موثر طریق کار ثابت ہوا ہے۔

گذشتہ سال کورونا کے دور میں دنیا کے معاشی بحران کے دوران بھی دیسی مصنوعات نے ہندوستانی ضروریات اور معیشت کے ’تحفظ‘ کے طور پر کام کیا۔

یہ نہ صرف غذائی اجناس پیدا کر رہا ہے بلکہ اسےبیرون ممالک کو برآمد بھی کر رہا ہے۔ یہ ملک کے ان داتاؤں کی محنت اور مودی حکومت کے ’’خود انحصار زراعت اور کسان‘‘ کے موثر اقدامات کا نتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہنر ہاٹ کے افتتاح کے موقع پر ایران کے سفیر علی چینگنی اور کویت کے سفیر جاسم النجم نے بھی شرکت کی اور ان کی حوصلہ افزائی کی۔ اس دوران مرکزی وزیر مملکت برائے اقلیتی امور جان برالا سمیت وزارت کے کئی سینئر افسران نے شرکت کی۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.