ETV Bharat / city

'کووڈ ۔19 سے نمٹنے میں بھارت کی کارکردگی نمایاں'

نیتی آیوگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امیتابھ کانت نے جے این یو میں منعقد سیمینار میں اپنے خیالات کا اظہار کیا۔

India performance
India performance
author img

By

Published : Jun 14, 2020, 11:55 AM IST

نیتی آیوگ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر امیتابھ کانت نے ہفتہ کے روز ہندوستان کے کورونا وائرس سے نمٹنے کی کارکردگی کو نمایاں قرار دیتے ہوئے کہا ہے جب تک اس وبا کی ویکسین تیار نہیں ہوتی تب تک کورونا مشتبہ افراد کی جانچ، مریض کے رابطے میں لوگوں کی شناخت، ان کو آئیسو لیشن میں رکھنا جیسے اقدامات اہم ہیں۔
امیتابھ کانت جواہر لال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے انسٹی ٹیوٹ آف بائیو ٹکنالوجی اینڈ ہیلتھ جریدہ ’ڈبل ہیلیکل‘ کے اشتراک سے جے این یو کی علومنی ایسوسی ایشن آف جے این یو (اےاے جے) کے زیر اہتمام ’گلوبل ریسرچ پرس پیکٹیو ٹو پینڈیمک کووڈ 19 ‘ پر ایک سیمینار میں بطور مہمان خصوصی مدعو تھے۔
انہوں نے کہا کہ ’’ کورونا سے نمٹنے میں کامیابی اور اس کے اثرات کی حدود کو مجموعی کیسز سے طئے نہیں جا سکتا بلکہ اس کا جائزہ بڑھتی آبادی، روزانہ 10 لاکھ اموات، کیسز کی شرح اموات، بڑھتی آبادی کی بنیاد پر 10 لاکھ اموات، عالمی شرح اموات میں تعاون، صحت یاب ہو رہے مریضوں کی تعداد، خطرہ بنی آبادی اور اوسط آبادی جیسے پیمانے کی بنیاد پر لیا جانا چاہئے ۔
انہوں نے کہا کہ ان سب پیمانوں پر جائزہ لینے میں ہندوستان کی کارکردگی نمایاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ اگر لوگوں کی جانچ کرنے، متاثرین کے رابطے میں آئے لوگوں کی شناخت کرنے اور انہیں آئیسولیش میں رکھنے میں کامیاب رہے تو ہم اس بیماری پر قابو پا سکیں گے۔ ان سب تدابیر کو اختیار کئے بغیراس وبا پر قابو پانا بہت مشکل ہے۔ یہ سب وبا کی روک تھام کے کارگر طریقے ہیں۔ ان طریقوں کو صحیح ڈھنگ سے اختیار کر کیرالہ اور کرناٹک بہتر کر رہے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.