شہری ہوا بازی کے مرکزی وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے آج پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ برطانوی پروازوں کی پابندی میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نئے کورونا اسٹرین وائرس کے بڑھتے خطراکت کو دیکھتے ہوئے یہ فیصلہ لیا جاسکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ برطانیہ میں نئے کورونا اسٹرین کی دریافت کے بعد بھارت نے گزشتہ 23 دسمبر سے 31 دسمبر تک برطانوی پروازوں کی آمد میں مکمل طور پر پابندی عاید کردی ہے۔
انہوں نے کہا کہ دن بدہن برطانیہ میں نئے کورونا اسٹرین وائرس میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے مزید خطرات کو دیکھتے ہوئے برطانوی پروازوں کی پابندی میں مزید توسیع کی جاسکتی ہے۔
مرکزی وزیر نے کہا کہ پابندی سے متعلق جلد ہی فیصلہ لیا جائے گا کہ کیا برطانوی پروازوں کی پابندی میں توسیع کی جائے یا نہیں۔
انہوں نے میڈیا کے سوالوں کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ بھارت مذکورہ بیماری کو دیکھتے ہوئے احتیاط برت رہا ہے اس لیے برطانوی پروازوں کی آمد پر مکمل طور پر پابند عاید کررکھی ہے۔