دہلی کی وزارت صحت کی طرف سے جاری اعدادوشمار کے مطابق قومی دارالحکومت میں کورونا کے 4,001 نئے معاملے سامنے آنے کے ساتھ ہی متاثرین کی تعداد 3,96,371ہوگئی۔ وہیں اسی دوران 4,824مزید مریضوں کے صحت یاب ہونے کے بعد اب تک کل ملاکر 3,56,459لوگ کورونا وائرس کو شکست دے چکے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی کورونا سے صحت یاب ہونے کی شرح جزوی اضافہ کے ساتھ 89.93فیصد پر پہنچ گئی جو اتوار کو 89.61 فیصد تھی۔
اسی مدت میں کورونا انفیکشن سے ریکارڈ 42 مریضوں کی موت ہو جانے سے اس وبا سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 6,604ہوگئی ہے۔ اس سے پہلے اتوار کو 51کورونا مریضوں کی موت ہوگئی تھی۔
راحت کی بات یہ ہے کہ نئے معاملات کے مقابلہ میں صحت یاب ہونے والوں کی تعداد میں اضافہ ہونے سے فعال معاملات میں کمی درج کی گئی ہے۔ راجدھانی میں کورونا کے فعال معاملات کی تعداد 865مزید کم ہوکر 33,308رہ گئی۔
اس درمیان راجدھانی میں پابندی شدہ علاقوں کی تعداد 57مزید بڑھ کر 3,416پر پہنچ گئی ہے جو تشویش کا موضوع ہے۔ اس کے ساتھ ہی فعال معاملات کے معاملہ میں دہلی مغربی بنگال کے بعد پانچویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
خیال رہے کہ راجدھانی میں اس سے پہلے اتوار کو 5,664معاملے،سنیچر کو 5,602معاملے، جمعہ کو اب تک کے سب سے زیادہ 5,891معاملے، جمعرات کو 5,739معاملے اور بدھ کو 5,673نئے معاملے سامنے آئے تھے۔