ان کے اس قدم کا مقصد لوگوں کو کورونا وائرس کے پھیلاو کو روکنے کے لیے نافذ لاک ڈاون پر عمل کرنے اور اس کی خلاف ورزی کرنے سے بیدار کرنا ہے، ان کی اس انوکھی کوشش میں دہلی پولیس بھی ان کا ساتھ دے رہی ہے۔
اتنا ہی نہیں یمراج کی شکل و شباہت اختیار کیے آر اے ڈبلیو کے چیئرمین علاقے کی گلی گلی اور ہر مارکیٹ میں گھوم کر لوگوں کو کورونا جیسی مہلک وبا سے لڑنے میں لوگوں سے مدد کی اپیل کر رہے ہیں۔
ویسے تو کورونا وائرس کے خلاف جاری اس لڑائی میں ہر کوئی اپنے اپنے سطح سے اور حسب استطاعت مدد کر رہا ہے، لیکن يمراج کا یہ پیغام اگرچہ لوگوں تک پہنچانے کے لیے ایک دوسرے طرح کا ذریعہ ہے لیکن حقیقت یہی ہے کہ موت سے اگر جیتنا ہے تو احتیاط برتنے ہوں گے، علاقے بھر کے لوگ اس قابل قدر کوشش کے لئے آرڈبليواے کے کارکنان کو مبارکباد دے رہے ہیں۔
ملک میں ایک ماہ سے زیادہ لاک ڈاؤن کے باوجود کورونا انفیکشن روکنے کا نام نہیں لے رہی ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ کچھ لوگ لاک ڈاؤن کی پیروی نہیں کرتے ہیں ایسے لوگوں کو مشورے دینے کے لئے آر ڈبلیو اے کے صدر نے خود یمراج کی شکل وشباہت اختیار کر لی اور لوگوں کو ایک پیغام دیا۔