ETV Bharat / city

تیز رفتار بلٹ ڈیوائیڈر سے ٹکرائی، لڑکی کی موت

ان لاک 2.0 میں جہاں لوگوں کو راحت ملی ہے وہیں سڑکوں پر تیز رفتار گاڑیوں کا قہر بھی دیکھنے کو مل رہا ہے۔ ایک طویل عرصے سے گھروں میں قید نوجوان لڑکے اور لڑکیاں یہ بھول جاتے ہیں کہ انہیں سڑکوں پر ٹریفک قوانین پر بھی عمل کرنا پڑتا ہے۔

High speed bullet divider collides, girl dies, boy in critical condition

author img

By

Published : Jul 11, 2020, 10:33 PM IST

تھانہ میور وہار یہاں ایک نوجوان جوڑا اکشر دھام سے میو وہار کی طرف گھومنے جارہا تھا جو حادثے کا شکار ہوگئی۔ پولیس کے مطابق بلٹ کی رفتار بہت تیز تھی جو بے قابو ہو کر ڈیوائڈر سے ٹکرا گئی۔ جس کے بعد موٹر سائیکل پر بیٹھی لڑکی کاجل موقع پر ہی دم توڑ گئی۔ جبکہ نوجوان سدھارتھ لال بہادر شاستری ہسپتال میں تشویشناک حالت میں زیر علاج ہے۔

ویڈیو

کاجل کے لواحقین کا کہنا ہے کہ کاجل اپنی سہیلیوں کے ساتھ گھومنے کے لیے گھر سے گئی تھی۔ لیکن اسے اس بارے میں کچھ معلوم نہیں ہے کہ وہ اس لڑکے تک کیسے پہنچی اور یہ حادثہ کیسے ہوا۔ تاہم میور وہار پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

پولیس حادثے کی جگہ کے چاروں طرف نصب تمام سی سی ٹی وی فوٹیج کی بھی تفتیش کر رہی ہے۔ تاکہ ہم اس حادثے کی وجوہات کے بارے میں ٹھوس معلومات حاصل کر سکے اور ساتھ ہی کاجل نے گھر پر جھوٹ کیوں بولا تھا اور جب وہ اپنی سہیلیوں کے ساتھ گئی تو سدھارتھ کے پاس کیسے پہنچی، حالانکہ اس طرح کے بہت سارے حل طلب سوالات ابھی بھی پولیس کے سامنے ہیں۔

پولیس کی تفتیش میں اس کی پرتیں کھل سکیں گی۔ زخمی نوجوان سدھارتھ کی حالت تشویشناک ہے۔ جس کی وجہ سے ابھی تک اس کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں مل سکی ہے۔ فی الحال پولیس بھی اس کے بارے میں معلومات جمع کررہی ہے کہ کاجل کی سہیلیوں سے بھی پولیس اس معاملے میں تفیش کرسکتی ہے۔'

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.