اروند کیجریوال نے کہا کہ اگر کورونا وائرس کی تیسری لہر آتی ہے تو ہمیں اس سے لڑنے کے لئے پہلے سے تیار رہنا ہوگا۔ بچوں کو تیسری لہر سے بچانے کے لئے خصوصی ٹاسک فورس تشکیل دی جائے گی۔
ہسپتالوں میں بستر، آکسیجن اور دواؤں کا پہلے سے بندوبست کرنا پڑے گا، اس کے لئے حکام کی ایک کمیٹی تشکیل دی جائے گی۔ ہسپتالوں میں آکسیجن کی فراہمی اور دستیابی کے حوالے سے ترجیحی بنیاد پر کام کیا جائے گا۔
وزیراعلیٰ نے ہدایت دی کہ دہلی میں لگائے جانے والے تمام آکسیجن پلانٹوں کے کاموں کو بروقت مکمل کیا جائے اور اسٹوریج کے انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ نائب وزیر اعلی اور چیف سکریٹری سمیت محکمہ صحت کے اعلی عہدیدار اس اعلی سطح کی میٹنگ میں موجود تھے۔