ETV Bharat / city

بابائے قوم پر ہیگڑے کا بیان ’وحشی پن‘: راج موہن

معروف تاریخ داں اور سابق رکن پارلیمان راج موہن گاندھی نے بی جے پی کے لیڈر اننت کمار ہیگڑے کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں دیے گئے متنازعہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ’وحشی پن‘ قرار دیا۔

author img

By

Published : Feb 4, 2020, 5:30 PM IST

Updated : Feb 29, 2020, 4:08 AM IST

بابائے قوم پر ہیگڑے کا بیان ’وحشی پن‘: راج موہن
بابائے قوم پر ہیگڑے کا بیان ’وحشی پن‘: راج موہن

گاندھی جی کے پوتے مسٹر راج موہن گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں مسٹر ہیگڑے کے بیان کی طرف توجہ دلائے جانے پر یہ تبصرہ کیا۔

خیال رہے کہ مسٹر ہیگڑے نے مہاتما گاندھی کی آزادی کی لڑائی کو ڈرامہ قرار دیا تھا جس پر لوک سبھا میں حکمراں فریق اور اور اپوزیشن کے مابین تلخ نوک جھونک ہوئی اور کانگریس، ترنمول اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

امریکہ میں سنٹر فور ساوتھ ایسٹ اینڈ مڈل ایسٹ اسٹڈیز میں پروفیسر راج موہن گاندھی نے مسٹر ہیگڑے کے بیان سے ناراض ہوکر صرف اتنا کہا اس ملک میں ’وحشی پن‘ پر روک نہیں لگی ہے۔ جب ا ن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گاندھی جی پر ہورہے حملے پر کچھ کہنا چاہیں گے تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ وہ بولے اب صرف اتنا کافی ہے۔

راجیہ سبھا کے سابق رکن اور انڈین ایکسپریس کے سابق ایڈیٹر راج موہن گاندھی نے مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، راج گوپالاچاری، خان عبدالغفار خان وغیرہ پر کتابیں لکھی ہیں اور ان کی گنتی ملک کے اہم دانشوروں میں ہوتی ہے۔ وہ دیو داس گاندھی کے بیٹے ہیں۔ انہیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

Intro:Body:

NationalPosted at: Feb 4 2020 3:37PM

بابائے قوم پر ہیگڑے کا بیان ’وحشی پن‘: راج موہن

نئی دہلی، 4فروری (یو این آئی) معروف تاریخ داں اور سابق رکن پارلیمان راج موہن گاندھی نے بی جے پی کے لیڈر اننت کمار ہیگڑے کے بابائے قوم مہاتما گاندھی کے بارے میں دیئے گئے متنازعہ بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے اسے ’وحشی پن‘ قرار دیا۔

گاندھی جی کے پوتے مسٹر راج موہن گاندھی نے منگل کو پارلیمنٹ ہاوس میں مسٹر ہیگڑے کے بیان کی طرف توجہ دلائے جانے پر یہ تبصرہ کیا۔

خیال رہے کہ مسٹر ہیگڑے نے مہاتما گاندھی کی آزادی کی لڑائی کو ڈرامہ قرار دیا تھا جس پر لوک سبھا میں حکمراں فریق اور اور اپوزیشن کے مابین تلخ نوک جھونک ہوئی اور کانگریس، ترنمول اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی نے ایوان سے واک آوٹ کیا۔

امریکہ میں سنٹر فور ساوتھ ایسٹ اینڈ مڈل ایسٹ اسٹڈیز میں پروفیسر راج موہن گاندھی نے مسٹر ہیگڑے کے بیان سے ناراض ہوکر صرف اتنا کہا اس ملک میں ’وحشی پن‘ پر روک نہیں لگی ہے۔ جب ا ن سے پوچھا گیا کہ کیا وہ گاندھی جی پر ہورہے حملے پر کچھ کہنا چاہیں گے تو انہوں نے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔ وہ بولے اب صرف اتناکافی ہے۔

راجیہ سبھا کے سابق رکن اور انڈین ایکسپریس کے سابق ایڈیٹر راج موہن گاندھی نے مہاتما گاندھی، سردار پٹیل، راج گوپالاچاری، خان عبدالغفار خان وغیرہ پر کتابیں لکھی ہیں اور ان کی گنتی ملک کے اہم دانشوروں میں ہوتی ہے۔ وہ دیو داس گاندھی کے بیٹے ہیں۔ انہیں ساہتیہ اکادمی ایوارڈ بھی مل چکا ہے۔

Conclusion:
Last Updated : Feb 29, 2020, 4:08 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.