ETV Bharat / city

حضرت نظام الدین کا 806 واں یوم پیدائش منایا گیا - دہلی کی خبریں

درگاہ کو خصوصی قمقموں کی روشنی سے سجایا گیا، دیواروں پر غبارے اور رنگ برنگی جھالروں کے ذریعہ آراستہ کیا گیا اور درگاہ میں کیک کاٹنے کا اہتمام کیا گیا۔

hazrat nizamuddin
hazrat nizamuddin
author img

By

Published : Oct 14, 2020, 7:59 PM IST

حضرت خواجہ نظام الدین اولیاء رحمۃ اللہ علیہ کے یوم پیدائش کے موقع پر درگاہ نظام الدین اولیاء میں کورونا وائرس کی رہنما ہدایات پر عمل کرتے ہوئے یوم ولادت تزک و احتشام کے ساتھ منایا گیا۔

حضرت نظام الدین کا 806 واں یوم پیدائش منایا گیا
یہ جشن حضرت نظام الدین اولیاء کی 806 ویں یوم ولادت کے طور پر منایا گیا۔ منعقدہ تقریب میں مخصوص 100 افراد نے شرکت کی۔ کووڈ 19 کی بقا کے تحفظ کی خاطر سماجی فاصلے کا خاص خیال رکھا گیا۔

درگاہ حضرت نظام الدین کے انچارج سید کاشف علی نظامی نے بتایا کہ آج بابا کے یوم پیدائش کے موقع پر یہ تقریب منعقد کی گئی ہے۔ کورونا وائرس کی وجہ سے رواں برس کسی کو بھی دعوت نہیں دی گئی جبکہ گذشتہ برسوں میں یوم ولادت کے موقع پر ہزاروں کی تعداد میں زائرین یہاں پہنچتے ہیں۔

قوال ہمسر حیات نے بتایا کہ بھارت ایک ایسا ملک ہے جہاں تمام مذاہب کے ماننے والے رہتے ہیں اور محبوب الہی حضرت نظام الدین اولیاء کی چوکھٹ شروع سے ہی تمام مذاہب کے ماننے والوں کو اپنی جانب راغب کرتی ہے۔ ایسے میں ان کا یوم ولادت کا جشن آج درگاہ میں منایا جا رہا ہے۔

سجادہ نشین کاشف علی نظامی نے بتایا کہ بعد نماز عشاء قل شریف اور تہجد کے وقت حضرت نظام الدین اولیاء کے روزہ مبارک کو غسل دیا جاتا ہے، اس کے بعد نعت و منقبت کا سلسلہ شروع ہوگا اور نماز فجر تک قوال حضرت نظام الدین اولیاء کی شان میں نعت پیش کرکے ناظرین کو محظوظ کریں گے۔

درگاہ کو خصوصی قمقموں کی روشنی سے سجایا گیا

اس دوران درگاہ کو خصوصی قمقموں کی روشنی سے سجایا گیا، دیواروں پر غبارے اور رنگ برنگی جھالروں کے ذریعہ آراستہ کیا گیا اور درگاہ میں کیک کاٹنے کا اہتمام خاص کیا گیا۔ آخر میں ملک کی سلامتی اور کورونا وائرس جیسی مہلک وبا سے تحفظ کی دعا کے ساتھ یہ تقریب اختتام پذیر ہوگی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.