ETV Bharat / city

Hauz Qazi Delhi: 'حوض قاضی کا نام کبھی تبدیل نہیں ہونے دیں گے'

دارالحکومت دہلی میں واقع حوض قاضی کا نام تبدیل کرنے مسترد کرنے کے بعد بلیماران سے عام آدمی پارٹی کے کونسلر محمد صادق نے بتایا کہ کسی بھی حال میں حوض قاضی کا نام تبدیل نہیں ہونے دیں گے Hauz Qazi Delhi۔

'Hauz Qazi's name will never be changed'

author img

By

Published : Mar 14, 2022, 10:44 PM IST

دارالحکومت دہلی کے فصیل بند شہر میں واقع حوض قاضی چوک کا نام تبدیل کر کانگریس کے سابق کونسلر ہری چند ورما کے نام پر رکھنے کی منظوری ایم سی ڈی نے دی تھی لیکن بعد میں جب اس کے خلاف سوشل میڈیا پر ہنگامہ ہوا تو ایم سی ڈی کی جانب سے نام تبدیل کرنے کے فیصلے کو مسترد کردیا گیا Attempt to change the name of Hauz Qazi۔

ویڈیو دیکھیے۔
اطلاعات کے مطابق چوک حوض قاضی کا نام تبدیل کرنے کی درخواست اجمیری گیٹ وارڈ سے عام آدمی پارٹی کے کونسلر راکیش کمار کے ذریعے دی گئی تھی۔ ای ٹی وی بھارت کے نمائندے نے راکیش کمار سے متعدد بار بات کرنے کی کوشش کی لیکن ان سے بات نہیں ہو پائی۔حالانکہ بلیماران سے عام آدمی پارٹی کے کونسلر محمد صادق نے بتایا کہ نام تبدیلی کے لیے جو پوسٹر لگایا گیا تھا اس میں عمران حسین کا نام بغیر اجازت کے استعمال کیا گیا تھا نہ تو یہ بلی ماران اسمبلی حلقہ کے زیر انتظام آتا ہے اور نہ ہی عمران حسین کا اس میں کوئی سروکار ہے۔ کونسلر محمد صادق نے یہ بات واضح طور پر کہی کہ نام تبدیل کرنے کا فیصلہ راکیش کمار کا تھا جب انہیں معلوم ہوا تو اس سے متعلق تمام لوگوں کو اطلاع دی، جس کے بعد عمران حسین کے کہنے پر چوک حوض قاضی کا نام تبدیل ہونے سے روکا گیا۔مزید پڑھیں:

قابل ذکر ہے کہ چوک حوض قاضی مغل بادشاہ شاہجہاں کے فصیل بند شہر کا تاریخی حصہ ہے اور اس علاقے سے تاریخ کی بہت ساری یادیں وابستہ ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.