ETV Bharat / city

بریلی کے لیے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی - آزادانہ چارج

شہری ہوابازی کے وزیر مملکت نے آج دہلی سے نئی اپ گریڈ شدہ ترشول ملٹری ایئربیس، بریلی ہوائی پرواز کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔

بریلی کے لیے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی
بریلی کے لیے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی
author img

By

Published : Mar 8, 2021, 10:47 PM IST

قومی دارالحکومت دہلی میں شہری ہوابازی کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج ) ہردیپ سنگھ پوری نے آج دہلی سے نئی اپ گریڈ شدہ ترشول ملٹری ایئربیس، بریلی ہوائی اڈہ، اترپردیش کے لیے پہلی پرواز کو روانہ کیا۔

محنت اور روزگار کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج) اور بریلی سے لوک سبھا کے رکن جناب سنتوش نے خواتین کے بین الاقوامی دن کے موقع پر تمام خواتین پر مشتمل عملے کے ذریعہ چلنے والی دہلی- بریلی افتتاحی پرواز کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کرنے سے متعلق دہلی ہوائی اڈے پر منعقدہ تقریب میں شرکت کی۔

جناب پردیپ سنگھ کھرولا، سکریٹری، وزارت برائے شہری ہوا بازی اور جناب راجیو بنسل، سی ایم ڈی ایئر انڈیا نے ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شرکت کی۔

بریلی کے لیے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی
بریلی کے لیے پہلی پرواز کو ہری جھنڈی

علاوہ ازیں شہری ہو ا بازی کی جوائنٹ سکریٹری محترمہ اوشا پاڑھی بھی اس تقریب میں موجود تھیں۔

اس کے علاوہ شہری ہوا بازی کی وزارت اور ایئر پورٹ اتھارٹی آف انڈیا (اے اے آئی) کے دیگر سینیئر افسران نے ورچوئل طریقے سے اس تقریب میں شرکت کی۔

حکومت ہند کی علاقائی کنکٹی ویٹی اسکیم 'اڑے دیش کا عام ناگرک' (آر سی ایس- اُڑان) کے تحت بریلی ہوائی اڈے کی جدید کاری، تجارتی پروازوں کے لیے کی گئی ہے۔

پہلی پرواز کو ہری جھنڈی دکھانے کے ساتھ ہی یہ اڑان سکیم کے تحت 56 ویں ہوائی اڈے سے پرواز کا آغاز ہے اور یہ لکھنؤ، وارانسی، گورکھپور، کانپور، ہنڈن، آگرہ اور پریاگ راج کے بعد اترپردیش کا آٹھواں ہوائی اڈہ ہے، جہاں پرواز ں کی آمد و رفت شروع ہوئی ہے۔

اب لوگ بالکل آسانی کے ساتھ دہلی سے بریلی 60 منٹ میں بذریعہ پرواز جاسکتے ہیں، جب کہ اس سے پہلے وہ سڑک کے راستے چھ گھنٹے کا سفر کرنے کے لیے مجبور تھے یا بذریعہ ٹرین چار گھنٹے کا سفر کرنے کے لیے مجبور تھے۔

یواین آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.