گیس کی ڈلیوری کرنے والے ملازمین جمعرات سے ہی ہڑتال پر ہیں اور ان کا الزام ہے کہ انہیں ایجنسی کے ذریعہ ماسک اور سینیٹائزر نہیں دیئے جارہے ہیں، ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ ایجنسی کے ذریعہ ان کا انشورنس بھی نہیں کرایا گیا ہے۔
اپنے ان تمام مطالبات کو لے کر وہ ہڑتال پر ہیں اور مانگ کررہے ہیں کہ جب تک ان کی یہ تمام مطالبات نہیں پوری کی جائیں گی وہ ہڑتال جاری رکھیں گے۔
ان کا کہنا ہے 'عالمی وبا کورونا وائرس کی زد میں ہم بھی آ سکتے ہیں، ہم گھر-گھر گیس سپلائی کرتے ہیں، لہذا ہماری حفاظت کے لئے کچھ نہیں ہے'۔
ان ڈیلیوری بوائز کی ہڑتال کی وجہ سے عام لوگوں کو کافی پریشان کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، لوگوں کے گھر وقت سے گیس کی ڈیلیور نہیں ہو پا رہی ہیں، جس کی وجہ سے وہ خود گیس ایجنسی کا چکر کاٹ رہے ہیں۔
ای ٹی وی کی ٹیم نے جب ایجنسی کے مالک سے اس بارے میں بات کرنے کی کوشش کی تو ایجنسی کے مالک نے اسے اپنا ذاتی معاملہ بتایا
خاص بات یہ ہے کہ ان کی ہڑتال اسی طرح جاری رہی تو پھر لوگوں کی پریشانی مزید بڑھ جائے گی، اور یہ لوگ کورونا جیسی وبا کی زد میں آجائیں گے اور ان دوسروں تک اس وبا کے پھیلنے کا امکان بڑھ جائے گا۔