ETV Bharat / city

ریواڑی: آکسیجن نہ ملنے سے کورونا کے چار مریض ہلاک، مزید کی حالت نازک - آکسیجن نہ ملنے سے کورونا کے چار مریض ہلاک

آکسیجن کی کمی کے باعث ریواڑی کے ایک نجی ہسپتال میں کورونا کے چار مریضوں کی موت ہوگئی۔ اب بھی ہسپتال میں 114 مریضوں کی زندگیاں داؤ پر لگی ہیں۔

ریواڑی: آکسیجن نہ ملنے سے کورونا کے چار مریض ہلاک

author img

By

Published : Apr 25, 2021, 7:36 PM IST

ہسپتال انتظامیہ کا الزام ہے کہ ان کی جانب سے بار بار افسران کو فون کیا گیا لیکن افسران سی ایم او کی اجازت کا انتظار کرتے رہے۔

ادھر آکسیجن کی کمی کے سبب چار مریضوں نے تڑپ تڑپ کر ہسپتال میں دم توڑ دیا۔ ہسپتال میں آکسیجن کی کمی سے 114 مریضوں کی زندگی اب بھی خطرے میں ہے۔ اگر آکسیجن وقت پر نہیں پہنچا ہے تو کچھ بھی ہوسکتا ہے۔

ریواڑی: آکسیجن نہ ملنے سے کورونا کے چار مریض ہلاک

ہسپتال کے منیجر کے مطابق 20 سلنڈر صرف 1 گھنٹے ہی چلتے ہیں۔ اب انہیں 1 گھنٹہ کے بعد مزید آکسیجن کی ضرورت پڑے گی، وقت پر آکسیجن فراہم نہ کرایا گیا تو دیگر مریضوں کی جان خطرے میں پڑ سکتی ہے۔

آکسیجن کی کمی کے سبب فوت ہونے والے مریضوں کے اہل خانہ نے اسپتال کے باہر ہنگامہ کیا اور ریاستی حکومت پر زبردست نکتہ چینی کی۔

ان لوگوں کا کہنا ہے کہ ناقص نظام کی وجہ سے ان کا کنبہ فوت ہوا ہے۔ اگر آکسیجن وقت پر دستیاب ہوتا تو ان کو بچایا جاسکتا تھا۔

اطلاع کے مطابق آکسیجن کے چند سلنڈر جوں ہی ہسپتال پہنچے مریضوں کے اہل خانہ اپنوں کو بچانے کی غرض سے سلنڈروں پر ٹوٹ پڑے جس کے ہاتھ جو سلنڈر لگا اسے اپنے مریض کے لئے لے کر چلتا بنا۔

آپ کو بتادیں کہ اس وقت ہسپتال میں 114 مریض زیر علاج ہیں جن کے لئے آکسیجن کی بے حد ضرورت ہے۔ اگر حکومت نے وقت سے پہلے آکسیجن کی فراہمی کو یقینی نہیں بنایا تو ان مریضوں کی جان پر بن سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.