ETV Bharat / city

پلاسٹک فیکٹری میں آتشزدگی - دہلی کے متصل شہر غازی آباد

غازی آباد میں ایک پلاسٹک فیکٹری میں آگ لگئی جس کی وجہ سے علاقے میں افراتفری مچ گئی تاہم کوئی جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

غازی آباد میں ایک پلاسٹک کی فیکٹری میں آگ لگنے کی خبر سامنے آرہی ہے لیکن راحت کی بات یہ ہے کہ اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہے

author img

By

Published : Sep 25, 2020, 8:05 AM IST

قومی دارالحکومت دہلی سے متصل شہر غازی آباد کے ٹیلا موڑ علاقے میں ایک پلاسٹک کی فیکٹری میں اچانک آگ لگ گئی، آگ لگنے سے لاکھوں روپے کا نقصان ہوگیا ہے۔

پلاسٹک کی فیکٹری میں آتشزدگی

موقع پر پہنچے پانچ فائر بریگیڈیئر کی گاڑیوں کے عملے نے آگ پر قابو پالیا ہے، تاہم جس فیکٹری میں آگ لگی ہے اس سے متعلق یہ بھی کہا جارہا ہے کہ فیکٹری غیر قانونی طور پر چلائی جارہی تھی۔

خیال رہے کہ ابھی تک آگ لگنے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے، جبکہ آگ لگنے کی وجوہات کی تفتیش کی جاری ہے۔

یہ بھی بتایا جارہا ہے کہ غیر قانونی طور پر چلنے والی پلاسٹک فیکٹری اور گودام میں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا۔ یعنی یہاں کام کرنے والے لوگوں کی زندگیاں خطرے میں ڈال دی گئی تھیں۔

اگر فائر بریگیڈ مکمل طور پر یہ واضح کرتا ہے کہ وہاں آگ بجھانے کا کوئی انتظام نہیں تھا تو ایسی صورت میں فیکٹری مالک کو گرفتار کرکے اس پر کارروائی کی جاسکتی ہے۔

واضح رہے کہ فیکٹری سے بڑی تعداد میں پلاسٹک کے تار و پولیتھین کا مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.