ETV Bharat / city

صدر بازار اور جگت پوری میں آتشزدگی - جگت پوری میں دو دکانوں میں آگ لگ گئی

دارالحکومت دہلی میں اتوار کے روز صدر بازار کے پلاسٹک پیکنگ کے گودام اور جگت پوری میں دو دکانوں میں آگ لگ گئی۔ محکمہ فائر بریگیڈ کے ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔

آتشزدگی
author img

By

Published : Oct 27, 2019, 8:44 PM IST

ذرائع نے بتایا کہ دوپہر میں تقریباً تین بجے صدر بازار میں پلاسٹک پیکنگ کے سامان اور کھلونوں کے گودام میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اس کے بعد فائر بریگیڈ کی 12 گاڑیاں موقع پر روانہ کی گئیں۔ اس آگ پرتقریباً ڈیڑھ گھنٹے کی مشقت کے بعد قابو پایا گیا۔ اس واقعہ میں جانی نقصان یا کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔

آگ کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ آگ لگنے کا دوسرا واقعہ مشرقی دہلی کے جگت پوری میں دو سنیٹری ہارڈ ویئر کی دکانوں میں پیش آیا۔ اس کی اطلاع دن میں تقریباً ڈھائی بجے ملی اور اس پر تقریباً ڈیڑھ گھنٹے میں قابو پایا جاسکا۔

اس میں بھی کسی کے متاثر ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے اور آگ لگنے کے اسباب کا پتہ نہیں چل سکا ہے۔

Intro:Body:Conclusion:
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.